سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 258 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 258

258 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ تک یہ بشیر جو فوت ہو گیا ہے پیدا ہو کر پھر واپس اُٹھایا جاتا۔کیونکہ یہ سب امور حکمتِ الہیہ نے اس کے قدموں کے نیچے رکھے تھے اور بشیر اوّل جو فوت ہو گیا ہے۔بشیر ثانی کے لئے بطور ا رہاص تھا۔اس لئے دونوں کا ایک ہی پیشگوئی میں ذکر کیا گیا۔۴۶ پھر تحریر فرمایا: ایک دوسرا بشیر تمہیں دیا جائے گا۔یہ وہی بشیر ہے جس کا دوسرا نام محمود ہے۔جس کی نسبت فرمایا کہ وہ اولوالعزم ہوگا اور حسن و احسان میں تیرا نظیر ہوگا یـــخــلــق الــلــه مایشاء۔‘ ” پھر تحریر فرمایا: ” وہ اولوالعزم ہوگا اور حسن و احسان میں تیرا نظیر ہو گا وہ قادر ہے جس طور سے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔۲۸ پھر تحریر فرمایا: و مجھے ایک خواب میں اس مصلح موعود کی نسبت زبان پر یہ شعر جاری ہوا تھا۔اے فخر رسل قُرب تو معلوم شد دیر آمده ز ره دور آمده ۲۹ یہ تمام حوالہ جات جو میں نے ایک جگہ کر دیئے ہیں۔اس بیٹے کی عظمت کو واضح کرتے ہیں۔جو بشیر اول کے بعد آنے والا تھا۔چنانچہ ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء بمطابق 9 جمادی الاول ۱۳۰۹ ہجری بروز شنبه وہ عظیم الشان موعود بیٹا جو اصلاح خلق کے لئے مصلح موعود بنا کر بھیجا جانا مقصود تھا پیدا ہو گیا۔یہ وہ شخص تھا جو فضل تھا، عمر تھا، محمود تھا ، بشیر تھا، حسن و احسان میں مسیح موعود کی نظیر تھا۔یہ وہی انسان تھا جس کا نام روشنی رکھا گیا۔اس کی آمد پر خوشی سے اچھلنے کے لئے کہا گیا۔یہ ہی وہ شخص تھا جس کے آنے سے پہلے شدید زلزلے آئے اور دنیا بلائی گئی۔یہی وہ شخص تھا جو فخر رسل کہلایا اور اس کی آمد پر کہا گیا دیر آمده ز ره دور آمده یہ وہی شخص تھا جو مسیح موعود علیہ السلام کی سچائی کی ایک دلیل تھا اور آپ کے تخم اور آپ کی ذریت سے تھا۔یہی وہ شخص تھا جس کی خبر آ نحضرت اللہ نے دی تھی اور یہی وہ شخص تھا جس کی آمد کی خبر صلحاء