سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 3 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 3

3 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم الحمد لله عزیزم مکرم محمود احمد عرفانی نے حضرت ام المومنین متعنا اللہ بطول حیاتہا کی یہ سیرۃ جن حالات میں لکھی ہے اکثر احباب اس سے واقف ہیں وہ کئی سال سے مریض چلا آتا ہے اور مختلف اوقات میں مرض کے خطرناک حملے ہوئے طبی مشورہ کامل آرام کا تھا اور ہے مگر اس نے خدا کے فضل پر بھروسہ کر کے عزم کیا تھا کہ اس بابرکت کتاب کی تالیف کی سعادت حاصل کرے اللہ تعالیٰ نے اسے توفیق دی الـحــمــد لله على ذالک۔بیماری کا پھر حملہ ہوا تو میں نے حکما اسے روک دیا اور کتاب کی ضخامت بھی بڑھ رہی تھی۔اس لئے دو حصے کر دینا ضروری ہوا۔یہ خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کتاب کی قبولیت کا نشان ہے کہ طبع ہونے سے پہلے تین ہزار کتاب فروخت ہو گئی جن احباب کو ابھی تک موقعہ نہیں ملا وہ ابھی سے درخواستیں دے دیں تا کہ دوسرا ایڈیشن شائع ہوتے ہی مل جاوے۔یہ تین ہزار خریدار دوسرے حصہ کے مستقل خریدار متصور ہو نگے۔اس لئے جو احباب نئے خریدار ہوں وہ جلد اطلاع دیں تا کہ دوسرے حصہ اور دوسرے ایڈیشن کو اس تعداد میں چھاپا جاوے مجھے اعتراف ہے کہ بہت ممکن ہے چھاپہ کی بعض غلطیاں رہ گئی ہوں مگر دوسرے ایڈیشن میں انشاء اللہ اصلاح ہو جائے گی۔دوسرا ایڈیشن پانچ ہزار چھاپنے کا ارادہ ہے نیز یہ بھی افسوس ہے کہ وقت پر بلاکس تیار نہ ہونے کی وجہ سے تصاویر نہیں دی جاسکیں میں اُن تمام احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عزیز مکرم محمود احمد عرفانی کی اس خدمت کی قدر فرمائی تفصیلی اظہار تشکر اور معاونین کی فہرست اس حصہ کے آخر میں انشاء اللہ وہ خود لکھیں گے میں احباب سے درخواست کرتا ہوں کہ عزیز مکرم کی صحت و توانائی توفیق تکمیل کیلئے دعا فرما ئیں۔خاکسار یعقوب علی عرفانی کبیر