سید محموداللہ شاہ — Page 87
87 کو احسن بنانے کے لئے روزانہ اساتذہ میں سے باری باری ایک ڈے ماسٹر (Day Master) مقرر کیا جاتا تھا جو سکول کے دوران ہر قسم کی نگرانی کرتا تھا۔اسی طریق سے سکول کا نظم ونسق بہت بہتر ہوا کرتا تھا۔طلباء بہت محتاط ہو جایا کرتے تھے۔ہمارے سکول کی یہ ایک خوبی تھی کہ سکول کے دوران کوئی طالب علم سگریٹ نوشی نہیں کرتا تھانہ کوئی مخش کلامی کرتا تھا۔بورڈنگ میں بھی یہی صورت حال ) ہوا کرتی تھی۔سکول میں حفظ قرآن اور نماز کا انتظام کرانا حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب قرآن مجید کے حافظ تھے اور کلام اللہ سے ان کو گہرا عشق تھا۔آپ نے سکول میں قرآن مجید حفظ کرنے کا اس طرح انتظام کر رکھا تھا کہ کلاسوں کے لحاظ سے قرآن مجید کے پاروں کو حفظ کرنے کیلئے تقسیم کیا ہوا تھا۔ہر کلاس کے دو سیکشن ہوا کرتے تھے۔چھٹی سے لیکر کلاس دہم تک پانچ کلاسیں تھیں۔ہر کلاس کے ذمہ چھ چھ پارے حفظ کرنے کیلئے لگا دیئے جاتے تھے۔اسی طرح سکول کے سارے طلباء اگر جمع ہوں تو سارا قرآن مجید زبانی سنا جاسکتا تھا۔کلاسوں کے انچارج اس کام کے ذمہ وار ہوا کرتے تھے۔سکول اور بورڈنگ میں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کی جاتی تھیں اور طلباء کی حاضری لگتی تھی۔حضرت شاہ صاحب نے امام الصلوۃ مجھے مقرر کیا ہوا تھا۔شہر کی بیت الذکر میں میں جمعہ پڑھایا کرتا تھا۔حضرت شاہ صاحب نے یہ کام محض اپنی شفقت سے میرے سپرد کیا ہوا تھا ورنہ کئی بزرگ موجود تھے۔یہ شاہ صاحب کی مہر بانی تھی ورنہ من آنم کہ من دانم۔امتوں سے شفقت اور احترام کا سلوک حضرت شاہ صاحب بڑے اوصاف کے مالک تھے۔آپ میں ایک وصف یہ بھی تھا