سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 65 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 65

65 اگر کبھی کسی کو آپ سے تکلیف پہنچی ہو تو وہ اسے معاف کر دے یا اسی دوران میں مکرم صوفی غلام محمد صاحب سے فرمایا کہ زندگی کی خواہش نہیں ہاں خاتمہ بالخیر کی آرزو ہے۔دعا کریں که انجام بخیر ہو۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جنازہ سے ہی اندازہ کیجئے۔ربوہ کے کم و بیش تمام مرد اس میں شامل ہوئے۔چنانچہ حضرت اماں جان نور اللہ مرقدھا) کے جنازہ کے بعد میرے علم میں اس سے پہلے ربوہ میں کسی جنازہ پر اس قدر دوست جمع نہیں ہوئے اور یہ آپ کے اخلاق اور نیکی کا نتیجہ ہے۔بدقسمتی سے میں تو اس دن لاہور تھا۔میرے دوسرے دوست آخری بیماری کے روز کی کیفیت پر زیادہ اچھی طرح روشنی ڈال سکیں گے مجھے تو صرف یہ معلوم ہے کہ جب میں سات بجے شام لاہور سے واپس آیا تو مجھے اپنے گھر پہنچتے ہی معلوم ہوا کہ شاہ صاحب کو آج سخت دورہ پڑا رہا ہے۔چنانچہ میں مکان پر حاضر ہوا جا کر دیکھا تو بہت تکلیف میں تھے۔محترم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب آپ کے بڑے بھائی، رفیق کار ماسٹر محمد ابراہیم صاحب ناصر۔ایک کمپونڈ ر اور سکول کا ایک کارکن کمرے میں موجود تھے۔میں نے اندر داخل ہوتے ہی السلام علیکم کہا۔آپ کو معلوم ہوا کہ میں ہوں۔اس قدر شدید تکلیف میں مصافحہ کرنے کیلئے ہاتھ بڑھایا اور پوچھا کہ بتلائیے جس کام گئے تھے کر آئے ہیں نا۔کوئی تکلیف تو نہیں ہوئی۔میں نے بتلایا کہ الحمد للہ سب کام کر آیا ہوں۔پھر میرے سامنے قے ہوئی اور درد بڑھ گیا۔نوکر کو آواز دی کہ میری ٹانگ دبائے۔میں نے بھی ہاتھ بڑھانا چاہا لیکن منع کر دیا کہ نہیں نہیں آپ نہیں۔خود یا عزیز یا رفیق برحمتک استغیث پڑھتے رہے اور مجھے فرمایا کہ اب آپ گھر جا کر آرام کریں آپ کی صحت بھی اچھی نہیں۔آپ سفر سے آئے ہیں کوفت ہو گی۔میں نے ٹھہر نا چاہا لیکن اصرار کیا کہ میں اپنے گھر چلا جاؤں۔ناصر صاحب نے مجھے توجہ دلائی کہ الامر فوق الادب۔چارونا چار میں مصافحہ کر کے دعائیں لیتا اور دیتا گھر آ گیا۔پس یہ میری آخری ملاقات تھی۔جس کے نقوش میرے دماغ پر ہمیشہ تازہ رہیں گے۔اس ایک مثال سے واضح ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی تکلیف کا خیال مؤخر اور اپنے ساتھیوں