سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 40 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 40

40 وو مجلس خدام الاحمدیہ کا ہفتۂ خلافت مکرم و محترم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب اپنی دسمبر ۱۹۴۳ ء وجنوری ۱۹۴۴ء کی رپورٹ میں مشرقی افریقہ کی مساعی کے بارہ میں لکھتے ہیں: مجلس خدام الاحمدیہ نے ہفتہ خلافت منایا۔اس کے زیر انتظام خاکسار نے دو تقریریں برکات خلافت ” خلافت ثانیہ کے عہد میں مشرقی افریقہ میں ( دعوۃ الی اللہ کے ) کام پر کیں۔ان تقریروں کے علاوہ ہفتہ خلافت کے سلسلہ میں محترمی سید محمود اللہ شاہ صاحب، چوہدری محمد شریف صاحب، سید عبدالرزاق شاہ صاحب نے منصب خلافت ، خلافت و قرآن، خلافت ثانیہ کے عہد میں کیفیت و کمیت کے لحاظ سے سلسلہ کی ترقی ، کے مضامین پر تقاریر کیں۔چوہدری بشارت احمد صاحب نے بھی خلافت کے مضمون پر تقریر کی۔“ جلسہ سالانہ کے موقع پر اظہا را خلاص الفضل قادیان اپنی اشاعت میں لکھتا ہے:۔دو (روز نامه الفضل قادیان ۲۸ مارچ ۱۹۴۴ء ) جلسہ سالانہ کے موقعہ پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دور دراز ملکوں سے جو پیغام بذریعہ تار موصول ہوئے ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جب جلسہ سالانہ کے دن آتے ہیں تو مخلصین جماعت کے قلوب میں خواہ وہ دنیا کے کتنے ہی بعید گوشہ میں ہوں اور کیسے ہی حالات میں زندگی بسر کر رہے ہوں ایک ہلچل سی بچ جاتی ہے اور اس موقعہ پر قادیان دارالامان میں نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے وہ بے تاب ہو جاتے ہیں۔آخر جب مجبوری اور لاچاری کو انتہاء تک پہنچا ہوا پاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ دیار محبوب میں پہنچنے اور اپنے پیارے امام سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے کی کوئی صورت ممکن نہیں اور حضور کی خدمت میں اپنا نام اور اپنی عرضداشت پہنچانے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ تار ہے۔نیروبی سے ۲۳ دسمبر ۱۹۴۳ء کو حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب بی۔اے۔بی۔ٹی نے لکھا: