سوشل میڈیا (Social Media) — Page 50
جو آدم کی یہ اولاد ہے، انہیں ورغلانے آؤں گا اور سوائے عباد الرحمن کے سب کو میں قابو کرلوں گا۔اُس نے بڑاٹھل کے چیلنج دیا تھا۔پس آج کل کی بعض ایجادوں کا جو غلط استعمال ہے یہ بھی شیطان کے حملوں میں سے ہی ہے۔اس لئے ہر احمدی بچی کو ان سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہمیشہ سوچیں کہ ہم احمدی ہیں اور اگر ہم نے احمدی رہنا ہے تو پھر ان لغویات سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہمیشہ یہ سوچیں کہ اگر ہم نے احمدیت کو سچا سمجھ کر مانا ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سچا سمجھتے ہیں اور آپ کو سچا سمجھتے ہوئے آپ کی بیعت میں شامل ہوئے ہیں تو ہمیں تمام ان باتوں سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے جن سے بچنے کا اللہ تعالی نے حکم دیا ہے، تبھی ہم ان انعاموں سے فیض اٹھا سکیں گے جن کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود 66 علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا ہے۔“ ( خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ یو کے 4 نومبر 2007ء بمقام بیت الفتوح ،لندن) ( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 19 دسمبر 2016ء) سوشل میڈیا پر چیٹنگ اور عورتوں کی تصاویر کے ذریعہ بے پردگی کا رحجان سوشل میڈیا کے ذریعہ بڑھتے ہوئے باہمی روابط اور پھر خواتین کی تصاویر کا تبادلہ ہماری اخلاقی اقدار کے صریحاً خلاف ہے جن سے احمدی نوجوان بچوں اور 50