سوشل میڈیا (Social Media) — Page 34
پر چلنے کی تلقین کریں اور اس کے لئے کوشش کریں۔خدا تعالیٰ کے اس ارشاد اور اندار کو ہمیشہ سامنے رکھیں کہ یا تیهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا (التحریم : 7) اے مومنو! اپنے آپ کو بھی اور اپنی اولاد کو بھی آگ سے بچاؤ۔آج کل تو دنیا کی چمک دمک اور لہو ولعب، مختلف قسم کی برائیاں جو مغربی معاشرے میں برائیاں نہیں کہلا تیں لیکن اسلامی تعلیم میں وہ برائیاں ہیں، اخلاق سے دور لے جانے والی ہیں، منہ پھاڑے کھڑی ہیں جو ہر ایک کو اپنی لپیٹ میں لینے کی کوشش کرتی ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا پہلے روشن خیالی کے نام پر بعض غلط کام کئے جاتے ہیں اور پھر وہ برائیوں کی طرف دھکیلتے چلے جاتے ہیں۔تو یہ نہ ہی تفریح ہے، نہ آزادی بلکہ تفریح اور آزادی کے نام پر آگ کے گڑھے ہیں۔اس لئے خدا تعالیٰ نے جو اپنے بندوں پر انتہائی مہر بان ہے،مومنوں کوکھول کر بتا دیا کہ یہ آگ ہے۔یہ آگ ہے، اس سے اپنے آپ کو بھی بچاؤ اور اپنی اولادوں کو بھی بچاؤ۔نوجوان لڑکے لڑکیاں جو اس معاشرے میں رہ رہے ہیں ان کو بھی میں کہتا ہوں کہ یہ تمہاری زندگی کا مقصد نہیں ہے۔یہ نہ سمجھو کہ یہی ہماری زندگی کا مقصد ہے کہ اس لہو ولعب میں پڑا جائے ، یہی ہمارے لئے سب کچھ ہے۔ایک احمدی ہونے کی حیثیت سے تمہارے میں اور غیر میں فرق ہونا چاہئے۔“ 66 ( خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 اپریل 2010ء بمقام سوئٹزرلینڈ) ) مطبوعه الفضل انٹرنیشل 14 مئی 2010ء ) 34