سلسلہ احمدیہ — Page 899
899 21 مئی راہ مولیٰ میں جان فدا کرنے والوں کے لواحقین کو جماعتی ریکارڈ کے لئے تفصیلات بھیجوانے کی تحریک 23 مئی: براز لویاری پوره کشمیر میں جماعت کی پہلی مسجد کا سنگ بنیاد 26 مئی: مختلف قومیتوں کے لوگوں سے حضرت مسیح موعود کا کلام پڑھوانے کی تحریک 29 مئی مختلف ممالک کے باشندوں کی آواز میں پڑھے ہوئے حضرت مسیح موعود کے کلام کی کیسٹیں بھیجوانے کی تحریک 10 تا 13 جون : جرمنی میں عالمی میلہ کتب میں جماعت نے کامیاب سٹال لگایا 27 جون بینن میں پہلے احمدی ڈاکٹر وحید صاحب کی آمد 29 جولائی برطانیہ میں انٹرنیشنل تربیتی سیمینار منعقد ہوا۔31 ممالک کے 210 رمردوں اور 66 عورتوں نے شرکت کی 30 جولائی تا یکم اگست: جماعت احمدیہ برطانیہ کا 34 واں جلسہ سالانہ گل حاضری 21 رہزار۔حضور نے افتتاحی خطاب میں حضرت مسیح موعود کے 1899ء کے الہامات پڑھ کر سنائے۔لجنہ سے خطاب میں حضور نے چغل خوری ، غیبت اور بدظنی سے بچنے کی پر زور تلقین فرمائی دوسرے دن بعد دوپہر کے خطاب میں حضور نے فرمایا کہ 158 ممالک میں احمدیت قائم ہو چکی ہے۔14 نئے ممالک میں چیک ری پبلک، گوداری ،پبلک، ایکواڈور اور لیسوتھو شامل ہیں۔53 رزبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔جن میں سے 9 راس سال شائع ہوئے ہیں۔37 رممالک میں 406 رہو میو شفا خانے ہیں۔امسال 223 رنئی مساجد تعمیر ہوئیں۔67 ممالک میں 1197 مرکزی مبلغین ہیں۔1984ء میں ان کی تعداد 366 رتھی۔اختتامی خطاب میں حضور نے صحابہ حضرت مسیح موعود کی روایات کے حوالہ سے حضرت مسیح موعود کی سیرت بیان فرمائی۔آپ نے حضرت مسیح موعود کی ایک گھڑی دکھائی جو مرمت کے بعد چل رہی تھی۔اختتامی دعا سے قبل حضور نے اپنی نظم "دیار مغرب سے جانے والو سنوائی اور خواتین کی مارکی