سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 857 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 857

857 روز بیت الشافی کلینک کا سنگ بنیا د رکھا جس کی تقریب میں وزیر صحت گوئٹے مالا نے بھی شمولیت کی 5 جولائی : گوئٹے مالا کے وزیر صحت اور وزیر خارجہ نے حضور سے ملاقات کی 6 جولائی گوئٹے مالا میں پریس کانفرنس سے حضور نے خطاب کیا جس کے بعد لاس اینجلس (امریکہ) تشریف لے گئے۔حضور کی واپسی سے قبل گوئٹے مالا پولیس کی طرف سے حضور کی سیکیورٹی پر مامور چیف نے بیعت کی 7 جولائی : لاس اینجلس (امریکہ) کی مسجد بیت الحمید کا افتتاح فرمایا۔نیز واشنگٹن کی مسجد احمدیہ کی تعمیر میں حصہ لینے کی تحریک فرماتی 11 جولائی: حضور فجی کے دورہ پر ناندی پہنچے۔اسی روز وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی۔شام کو صد سالہ جوبلی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شمولیت فرمائی جس میں مختلف مذہبی و غیر مذہبی جماعتوں کے افراد شامل ہوئے 12 جولائی: حضور نے مجلس شوری فجی کی صدارت فرمائی۔صودا کے میئر کی طرف سے حضور کے اعزاز میں استقبالیہ دعوت میں شمولیت۔نیز پر یس کا نفرنس سے خطاب۔رات کو استقبالیہ تقریب سے خطاب فرمایا جس میں ملک کے چیف جسٹس، وزرائے مملکت مختلف ممالک کے سفراء اور متعدد اہم سیاسی و سماجی رہنما شامل ہوئے 12 جولائی: چک 37 جنوبی ضلع سرگودھا میں مسجد پر کلمہ لکھنے کے جرم میں تین احمدیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا 13 جولائی: حضور نے لٹوکا (نجی) میں احمدیہ پرائمری سکول کے اساتذہ و طلباء سے ملاقات اور احباب سے خطاب۔لٹوکا کے میئر کی طرف سے استقبالیہ تقریب میں شرکت۔اسی شام ناندی میں منعقدہ تقریب میں امن کے موضوع پر خطاب۔بعد ازاں حاضرین کے ساتھ مجلس سوال وجواب 14 جولائی: حضور نے آسٹریلیا کی پہلی مسجد بیت الہدی کا افتتاح فرمایا 15 جولائی: فیرو آئی لینڈ ز میں پہلی مرتبہ احمدیت کا پیغام پہنچایا گیا