سلسلہ احمدیہ — Page 773
773 مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ (MTA) انٹرنیشنل اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہامنا یہ فرمایا تھا کہ : میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔تذکرہ مجموعہ الہامات کشوف ورڈ یا صفحہ 260 ایڈیشن چہارم۔مطبوعہ 2004ء) یہ الہام ایک غیر معمولی عظمت اور شوکت رکھنے والا الہام ہے۔اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں تکمیل اشاعت با اشاعت ہدایت اور دین اسلام کو تمام ادیان پر حجت و برہان اور آسمانی و زمینی نشانات کے ذریعہ غالب کرنے کی جو عظیم الشان مہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سپرد فرمائی تھی یہ الہام نہ صرف اس مہم کی کامیابی کی بشارت پر مشتمل ہے بلکہ اس کے اندر مسیح محمدی علیہ السلام کی تبلیغ کو روکنے اور اس آسمانی آواز کو دبانے کے لئے معاندین کی طرف سے ہر قسم کے مکر و فریب اور سازشیں اور منصوبے کرنے اور انتہائی مخالفت کا مضمون بھی مضمر ہے۔اس میں یہ اشارہ بھی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ کو ناکام و نامراد کرنے کے لئے معاندین کی تدبیریں بظاہر اتنی قوی اور مضبوط ہوں گی کہ کسی انسان کے لئے ان کا مقابلہ ممکن نہیں ہو گا۔لیکن خدائے قادر و مقتدر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ بشارت دیتا ہے کہ وہ خود دشمن کی تدبیروں کو پامال کرے گا۔اس کے بدار ا دوں میں اسے نامرادر کھے گا۔جیسا کہ فرمایا میں، تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔لفظ میں میں اللہ تعالی کی قدرت و طاقت، اس کی عزت و جبروت اور اس کی جانب سے ایسے وسائل و ذرائع کے مہیا ہونے کا مضمون بھی شامل ہے جو خاص اس کی عطا ہو۔چنانچہ جماعت احمدیہ کی ایک سو سال سے زائد عرصہ کی تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جب بھی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ پر پابندی لگانے یا اسے محدود کرنے یا اس مقدس آواز کو دبانے کی کوئی کوشش معاندین احمدیت کی طرف سے کی گئی اللہ تعالٰی نے اسے محض اپنے فضل سے