سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 662 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 662

662 چاہئے کہ یہاں ہم نے لکھ کر لگایا ہوا ہے کہ کوئی قادیانی یہاں سے نہ گزرے۔اس پر ہمارا احمدی نوجوان وہاں سے پیچھے ہٹ آیا۔جیسے ہی وہ وہاں سے لوٹا غیر احمدی لڑکا چھت پر چلا گیا اور بجلی کے کام میں مصروف ہو گیا۔بجلی کی ایک تار پر سے ربڑا تارنے کے لئے اس نے اس کو دانتوں سے چبایا مگر اس میں کرنٹ تھا۔چنانچہ وہ جھٹکا کھا کر فور انیچے گرا اور گرتے ہی بیہوش ہو گیا۔ہمارے احمدی نوجوان نے اس کو فاصلہ سے دیکھا کہ لوگوں نے اس کو اٹھایا اور پھر ہسپتال لے گئے۔دو دن وہ وہاں رہا اور اس کے بعد اب وہ واپس آگیا ہے۔مگر اب وہ بالکل خاموش ہے۔اس کے بعد وہ پھر نہیں بولا۔دوسرا واقعہ یوں ہے کہ چند سال پیشتر پسیالہ کے بعض غیر احمدیوں نے ہماری جماعت کی لائبریری کو آگ لگا دی تھی۔آگ لگانے والوں میں اس جگہ کے 65 مجرم پیشہ لوگ پیش پیش تھے۔گزشتہ دنوں جماعت نے اس کی renovation کی تو کسی شخص نے اس پر نہایت ہی نازیبا الفاظ لکھ دیئے کہ یہاں خنزیر کا گوشت پکتا ہے۔مذکورہ 6 افراد جو جرائم پیشہ تھے یہ ابھی گاؤں میں ہی تھے اور ہمارے احمدیوں کو دھمکیاں دیتے رہتے تھے۔ان الفاظ کے لکھے جانے کے بعد ایک دو روز کے اندر اندر ہی ان سب کو پولیس پکڑ کرنے گئی کیونکہ یہ لوگ بعض اور جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔اب یہ سب جیل میں ہیں۔اور جماعت کے احباب کا گمان ہے کہ ان لوگوں کے علاوہ اور کسی کو اس گاؤں میں جرات نہیں ہو سکتی کہ وہ اس قسم کے گندے کلمات ہماری لائبریری پر لکھ سکیں۔مذکورہ بالا دونوں واقعات ایک دو ہفتوں کے اندر اندر رونما ہوئے۔ابوظہبی میں ایک شخص ڈاکٹر اقبال محمد خان کی عبرتناک موت بھی ایک نشان کا رنگ رکھتی ہے۔یہ وہ شخص ہے جس نے جماعت کے خلاف ایک کتاب Two in One کا عربی ترجمہ کیا تھا۔اس کی موت ایک گٹر میں گر کر ہوئی۔مذکورہ کتاب کے عربی ترجمہ کے آخری صفحہ پر جلی حروف میں جھوٹوں پر خدا کی لعنت کے الفاظ لکھے گئے تھے۔اس شخص کی گٹر میں ہلاکت اور غلاظت کے ڈھیر میں سے سول ڈیفنس والوں کا اس کی body کو نکالنا خدا کی لعنت کی ماری تو تھی۔