سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 654 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 654

ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی۔“ 654 12 فروری کو انہوں نے خط لکھا ہے اور لکھتے ہیں کہ کل ہی میں نے اخبار جنگ دیکھا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا۔(اس سے پہلے ضیاء الرحمن کو انہوں نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔یہ دیکھ کر حیران رہ گیا) کہ وہ آدمی جس کو میں نے خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ستاتے ہوئے دیکھا تھا اس کی نعش کی تصویر موجود تھی۔وہ ضیاء الرحمن فاروقی تھا۔ہو بہو وہی شخص اور اسی طرح سر سے نگا تھا۔“ حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ: ان مولویوں نے جگہ جگہ بعض احمدیوں کو ایسے دُکھ دیتے ہوئے تھے اور ایسے ایسے ظلم کئے تھے کہ خدا تعالٰی نے نمونے کے طور پر جگہ جگہ ان کو پکڑنا شروع کیا اور یہ عام مباہلے کی دُعا کے علاوہ خدا کا ایک انعام تھا جو جماعت پر نازل ہوا۔ایک ان میں سے محمد نواز چک سکندر کا رہنے والا تھا۔اس نے احمدیوں کے مکان ٹوٹنے اور جلانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی اور مولوی امیر کے صف اول کے مجاہدوں میں سے تھا۔یہ شخص کام کے سلسلے میں پاکستان سے اُردن چلا گیا اور اپنی طرف سے احمدیوں کی زد سے باہر نکل گیا اور سمجھا کہ میں نے جو کچھ کرنا تھا کر لیا اب میرے خلاف کوئی کارروائی نہیں ( ہو سکتی )۔وہاں اس کے ماتھے پر زخم ہوا اور وہ پھوڑا بنتے بنتے پورے چہرے پر پھیل گیا، آنکھوں میں کیڑے پڑ گئے، ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دیا۔اب یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نشان ہے کہ ایسے نشانات کے موقع پر ہمیشہ کسی احمدی کو گواہ ٹھہراتا ہے۔جیسے لیکھرام کی دفعہ ہمارے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اس موقع پر آپریشن میں ساتھ شامل تھے اور ضمناً میں یہ بھی بتادوں کہ لیکھرام کی ذلت اور خواری کا یہ حال تھا کہ انگریز ڈاکٹر نے جب پوری طرح پیٹ سی دیا اور انتڑیاں اندر کر دیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو باہر دیکھا تھا تو ایک دفعہ پھر سارے ٹانکے ٹوٹ گئے اور ساری انتڑیاں باہر جاپڑیں۔تو اس طرح وہ بار بار ذلت کی ماردیکھتا رہا۔میں یہ بتانا چاہتا تھا کہ کوئی نہ کوئی احمدی موقع پر خدا تعالی گواہ بنا دیتا ہے اور اس موقع پر بھی یہ عجیب واقعہ ہوا کہ سب اُس