سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 32 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 32

32 آگے تک بڑھانے کا ان کا ارادہ ہے۔" اسی ضمن میں آپ نے یہ پُر شوکت اعلان بھی فرمایا کہ :۔۔۔امر واقعہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کے ہاتھ باندھ بھی دیں، جماعت احمدیہ کو کلیتہ ہتا بھی کر دیں تب بھی خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ ہی جیتے گی کیونکہ خدا کے شیروں کے ہاتھ کبھی کوئی دنیا میں باندھ نہیں سکا۔یہ زنجیر میں لازماٹوٹیں گی اور لازم یہ زنجیر میں باندھنے والے خود گرفتار کئے جائیں گے۔یہ ایک ایسی تقدیر ہے جسے دنیا میں کوئی بدل نہیں سکتا۔کبھی خدا کے ہاتھ بھی کسی نے باندھے ہیں؟ اس لئے خدا والوں کے جب ہاتھ باندھے جاتے ہیں تو عملاً یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ ہم خدا کے ہاتھ باندھ سکتے ہیں۔اس لئے خدا کے ہاتھ تو کھلے ہیں۔قرآن کریم اعلان فرما رہا ہے بَل يَلهُ مَبْسُوطَنِ (المائدہ (65) اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں۔اس کا دایاں ہاتھ بھی کھلا ہے۔اور اس کا بایاں ہاتھ بھی کھلا ہے اور کوئی دنیا کی طاقت خدا کے ہاتھوں کو نہیں باندھ سکتی۔اس لئے آگے بڑھیں گے یہ ظالموں میں، اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ بھی میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے شیر خدا کے فضل سے بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ بھی ان پر قالب آکر رہیں گے۔کوئی دنیا میں ان کے ایمان کا سر جھکا نہیں سکتا۔کوئی دنیا میں جماعت احمدیہ کے عزم کا سر جھکا نہیں سکتا۔کوئی دنیا میں جماعت احمدیہ کے صبر کا حوصلہ توڑ نہیں سکتا۔بڑھتے رہیں جس حد تک یہ آگے بڑھتے ہیں۔ہم بھی انتظار میں ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ خدا کی تدبیر بھی حرکت میں ہے۔خدا کی تقدیر بھی حرکت میں ہے۔اور اللہ تعالی قرآن کریم میں جیسا کہ فرماتا ہے اللهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا - واكيد كيدا - ( الطارق 16 - 17 ) یہ بھی کچھ تدبیریں کر رہے ہیں اور میں غافل نہیں ہوں۔میں بھی تدبیر کر رہا ہوں اور بالآخر یقینا خداہی کی تدبیر قالب آئے گی۔کب آئے گی؟ کتنی دیر میں آئے گی؟ یہ میں ابھی آپ کو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اتنا میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ جب زیادہ تشویش کے دن آتے ہیں اللہ تعالیٰ مسلسل مجھے خوشخبریاں عطا فرماتا ہے اور صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ساری جماعت کو تمام دنیا میں کثرت کے ساتھ خوشخبریاں ملنی شروع ہو جاتی ہیں۔جتنے بھیا تک دن آتے ہیں اتنا ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے روشنی کے وعدے زیادہ نمایاں ہو کر سامنے آنے لگتے ہیں۔یہ عجیب قسم کے واقعات ہیں جو عام دنیا