سلسلہ احمدیہ — Page 526
526 چیلنج مباہلہ کا پیج اور Friday the 10th حضرت خلیفتہ امسح الرابع رحمہ اللہ نے جماعت احمد یہ عالمگیر کی نمائندگی میں مگر ین و مکڈ ٹن احمدیت اور ائمہ انگفیر کو بروز جمعۃ المبارک 10 رجون 1988ء کو با قاعدہ طور پر مباہلہ کا چیلنج دیا تھا۔یوں Friday The 10th کا ایک اطلاق جمعۃ المبارک 10 رجون 1988 ء پر بھی ہوتا ہے۔اس مباہلہ کے حیرت انگیز اور عظیم الشان ثمرات اور اس کے نتیجہ میں عالمی سطح پر احدیت کی صداقت کو ظاہر کرنے والے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے متعد د نہایت روشن اور بین نشانات ظاہر ہوئے۔اسی طرح بعض مکڈ بین کی ذلت ورسوائی اور ان کی عبرتناک ہلاکت کے واقعات بھی رونما ہوئے۔اس کی کسی قدر تفصیل اس کتاب میں ائمہ التکفیر کو مباہلہ کا چیلنج کے عنوان کے تحت بیان کی گئی ہے۔اسی طرح جب پاکستان میں معاندین احمدیت کی طرف سے 1997ء میں جماعت کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈہ اور تکفیر کی مہم میں ایک دفعہ پھر ابال آیا تو اس کا ذکر کرتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے ایک دفعہ پھر 1988ء والے مباہلہ کے چیلنج کا ایک نئے رنگ میں اعادہ کیا۔یہ واقعہ بھی 10 جنوری 1997ء بروز جمعہ المبارک رونما ہوا۔گویا یہ بھی Friday The 10th کا ایک نیا ظہور تھا۔خود حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : آج رمضان کا پہلا دن طلوع ہونے والا ہے اور مہینے کی تاریخ کے لحاظ سے دسویں تاریخ اور جمعہ کا دن ہے۔اور یہ وہ جمعہ ہے جو Friday The 10th ہے جس کے متعلق اللہ تعالی نے کشفی طور پر دکھایا تھا کہ بار بار جماعت کی تائید میں خوشخبریوں کا نشان ظاہر ہوا کرے گا۔تو آج Friday The 10th رمضان کے ساتھ جڑا ہوا اُبھرا ہے۔“ تخطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1997 مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 28 فروری 1997ء) الغرض مباہلہ کے چیلنج کے نتیجہ میں بھی جماعت کے حق میں اللہ تعالی کی تائید و نصرت اور دشمنوں کی ذلت و ادبار اور ان کی عبرتناک ہلاکت کے حیرت انگیز نشانات ظاہر ہوئے۔اس کی کسی قدر تفصیلات بھی اس کتاب میں دوسری جگہ موجود ہیں۔