سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 516 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 516

516 غور کریں کہ یہ معمولی بات نہیں۔دسمبر کے آخر پر ایک عاجز بندے کو خدا تعالیٰ نے یہ خبر دی کہ دس جمعتہ المبارک کو کچھ ہونے والا ہے۔کس کے اختیار میں ہے۔ہم تو ایسے بے اختیار لوگ ہیں کہ پردیس میں نکالے گئے اور کوئی اختیار نہیں ہے۔وہاں کے حالات پر ہمارا کوئی اختیار نہیں۔سمندر کی طاقتوں پر کوئی اختیار نہیں۔لوگ ہنسنے اور مذاق اڑانے کے لئے تیار بیٹھے تھے ، بے بس تھے اور ایک لمحہ کے لئے میرے دل میں خیال آیا کہ اگر میں اس کا اعلان کر دوں تو بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے بعض دفعہ وہ نشانوں کو ٹال بھی دیتا ہے۔جماعت پہلے ہی دکھوں میں مبتلا ہے، لوگ ہنسیں گے اور مذاق اڑائیں گے لیکن اس وقت میرے دل نے مجھے بتایا کہ یہ بھی ایک قسم کا شرک ہے۔خدا کی مرضی ہے وہ بتائے اور نہ پورا کرے۔انبیاء کی شان کے مطابق غلاموں کو بھی وہی رنگ اختیار کرنے چاہئیں اس لئے وہ اس بات سے نہیں ڈرتے تھے کہ دنیا مذاق اڑائے گی یا نہیں اڑائے گی۔کیا کہے گی ؟ بے پرواہ ہو کرنا ممکن باتیں کہہ دیا کرتے تھے اور بظاہر کوئی امید نظر نہیں آتی تھی۔۔۔۔جو خدا نے مجھے دکھایا امانت کے طور پر میں نے جماعت کے سامنے پیش کر دیا اور جو ظاہر ہوا ہے یہ شمال سے بھی ظاہر ہونا، جنوب سے بھی، سمندر سے بھی اور ہوا سے بھی اور پھر معاندین احمدیت کا اس کو نشان اور تنبیہ قرار دے دینا، اب جو چاہیں کر لیں۔اب یہ قلم سے نکلی ہوئی تحریریں اور زبان سے نکلے ہوئے کلمات اب واپس نہیں لے سکتے۔اس لئے خدا کا نشان تھا جو بڑی شان کے ساتھ پورا ہوا اور ہمارے دل اس کے لئے شکر اور حمد سے لبریز ہیں۔مگر ساتھ میں آپ کو تنبیہ کرتا ہوں کہ دعائیں کریں اور استغفار کریں اور قوم کا برا نہ چاہیں۔“ (ماخوذ از خطبه جمعه فرموده 21 جون 1985ء - خطبات طاہر جلد 4 صفحہ 551 561) Friday the 10th کے تناظر میں تاریخی اہمیت کی حامل خوشخبریاں حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 10 / اپریل 1987ء میں Friday the 10th کے حوالہ سے فرمایا: ہم جو Friday The 10th خدا تعالیٰ کی طرف سے جو خبر ملی تھی اسے خواہ مخواہ محض انداری خبر