سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 514 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 514

514 ہوں اس نظارے پر جو میری آنکھوں کے سامنے ابھی بھی اسی طرح روشن ہے کہ گھڑی کا دسواں ہندسہ دھڑک رہا تھا روشن الفاظ میں۔روشنی ہتھیلی کا بھی نشان ہوتی ہے اور رحمت کا بھی نشان ہوا کرتی ہے۔یعنی روشنی بعض دفعہ عذاب کی تجلی کا بھی نشان ہوتی ہے اور بعض دفعہ تبشیر کی تجلی کا بھی نشان ہوتی ہے۔تو اس ہند سے کا دھڑکنا بتا تا ہے کہ یہ ایک دفعہ ہونے والا واقعہ نہیں ہے۔اس کا آغاز دسویں جمعہ کو جو چاند کی دسویں ہوگی اس سے ہوگا۔اس جمعہ کو یہ بات شروع ہو جائے گی اور پھر یہ نشان دھڑ کے گا اور بار بار رونما ہوگا۔اور قرآن کریم کے مطالعہ سے یہ خوشخبری ملتی ہے کہ اس لئے ہوگا تا کہ قوم میں جولوگ ہدایت پانا چاہتے ہیں، جن کے مقدر میں ہدایت ہے ان کو خدا تعالیٰ اس کا موقعہ عطا فرمادے۔دوسرا ئیں اس سے یہ سمجھا ہوں کہ پاکستان کو جو خطرات درپیش ہیں ان کی نشان دہی کر دی گئی ہے کہ کہاں کہاں سے وہ خطرے ہیں۔ایک پاکستان کو جنوب سے خطرہ در پیش ہوگا اور جس طرح سمندری طوفان کی صورت میں یہ تنبیہ کی گئی بعید نہیں کہ وہ خطرہ سمندر ہی کی طرف سے در پیش ہو۔وہ کس شکل میں ہوگا؟ یہ ہم ابھی نہیں جانتے۔جب ظاہر ہوگا تو خدا تعالیٰ کی تقدیر خود کھول کر بتادے گی۔لیکن جو خطرہ جنوب سے پاکستان کو پیش آنے والا ہے وہ سمندر سے تعلق رکھنے والا خطرہ مجھے معلوم ہوتا ہے کیونکہ سمندر کی ایک غیر معمولی حرکت کے ذریعہ خدا نے اس تحیلی کو ظاہر فرمایا جو عموماً اس علاقے میں دیکھی نہیں جاتی جو جغرافیہ کی تاریخ کے لحاظ سے ایک بالکل اجنبی بات تھی۔اور شمالی سرحد سے ہوائی خطرہ ہے پاکستان کو۔گو آسمانی نشان کے طور پر تو دونوں ہی نشان ظاہر ہوں گے۔لیکن اس کا ظاہری فضا میں بھی آسمان سے تعلق معلوم ہوتا ہے کیونکہ وہ خطرہ ایک ہوائی حملہ کی صورت میں ظاہر ہوا تھا۔پس یہ باتیں تو ہم بہت کھل کر اب دیکھ رہے ہیں کہ یہ مراد تھی اور آنے والے وقت نے یہ بات واضح کر دی کہ یہی رنگ ہے اس پیشگوئی کا اور ابھی یہ ختم نہیں ہوتی بلکہ جاری ہوتی ہے۔اس کے بعد میں جماعت کو ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔بہت سے کراچی کے دوستوں نے جو خطوط لکھے ان میں اگر چہ بھاری اکثریت نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اللہ کا بڑا احسان ہے کہ نشان ظاہر تو ہوا مگر اس نے نقصان نہیں کیا اور ہم بہت خوش ہیں کہ لاکھوں جانیں بچ گئیں کیونکہ اندازہ یہ تھا کہ اگر یہ واقعہ پوری طرح