سلسلہ احمدیہ — Page 504
504 اللہ تعالیٰ کے اس منشاء کو پورا کرنے کی سعی کریں۔منشائے الہی یہ ہے کہ آج جماعت جس دور میں داخل ہوتی ہے اس میں پہلے سے بہت زیادہ بڑھ کر کثرت کے ساتھ ہمیں اپنی طاقتوں کو اور اپنے ان تمام قومی کو، جسمانی یا روحانی یا ذہنی قولی ہوں ، ان ساری طاقتوں کو جو خدا نے ہمیں عطا فرمائی ہیں اللہ تعالیٰ کی خاطر وقف کر دیں۔دنیا کمائیں اس شرط کے ساتھ کہ دین اس پر غالب رہے۔یہ ایک خاص وقت آ گیا ہے۔اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ بڑی کثرت کے ساتھ جماعت کو دنیا میں پھیلا دے گا اور دنیا کی ہر قوم کے اوپر ، دنیا کے ہر دین پر حضرت محمد مصطفی علی کی قوم اور آپ ہی کے دین کو غالب فرمادے گا۔پس یہ جمعہ اس لحاظ سے بھی ہمارے لئے اہمیت رکھتا ہے کہ ہم آج اس جمعہ پر یہ عہد کریں گے۔اس جمعہ پر یہ ارادے لے کر پھر دنیا میں پھیلیں گے۔اگر خدا کا منشاء اس کشفی نظارے سے یہی ہے کہ جماعت سے مزید قربانی چاہتا ہے، جماعت احمدیہ کو اپنی مزید قربانی پیش کرنے کی ہدایت فرمارہا ہے تو ہم حاضر ہیں اس کے لئے بھی۔جو ہم سے چاہتا ہے ہم حاضر ہیں ہمارا کچھ بھی اپنا نہیں۔ہم اسی کی خاطر زندہ رہیں گے اور اسی کی خاطر مریں گے لیکن اپنے اس عہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کہ جب تک تمام دنیا پر محمد مصطفی کی بادشاہی کو غالب نہ کر دیں اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اب ایک ملک نہیں ہے جس کو ہم نے اسلام کے لئے فتح کرنا ہے، دو چار یا پچاس یاس ملک نہیں ہیں ، ساری دنیا میں ایک بھی ملک ایسا نہیں چھوڑنا جہاں ہم نے اسلام کو غالب کر کے نہیں دکھانا۔کوئی ملک بھی ایسا نہیں رہنے دینا جس کے ہر حصہ پر اسلام کو غالب نہیں کرنا۔اتنے بڑے کام کو ہم نے سر انجام دینا ہے۔۔۔۔احمدی کو از سر نو زندہ احمدی بنانے کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے اور پھر ان سب کو تبلیغ میں جھونکنا اور پھر ان سے نئے نئے کام لینا اور پھر عظیم الشان فتوحات کی توقع رکھنا اور دعائیں کرنا کہ اللہ وہ دن ہمیں دکھا بھی دے۔بہت بڑے کام پڑے ہوئے ہیں۔تو آج اس افتتاح پر ان سارے امور کو مد نظر رکھ کر آپ دعائیں کریں اور یہ فیصلہ کر کے یہاں سے اٹھیں کہ سکاٹ لینڈ کو آپ نے فتح کرنا ہے۔یہ درست ہے آپ مٹھی بھر ہیں۔بہت تھوڑے ہیں۔آپ کے مقابل پر بہت وسیع علاقہ ہے لیکن یہ کام آپ ہی کے سپرد ہے۔سکاٹ لینڈ کی فتح کے لئے سکاٹ لینڈ کے احمدی نے