سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 496 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 496

496 جلنگھ تھی کہ اللہ تعالیٰ جب بھی اس کی تعبیر ظاہر فرمائے گا اس وقت بات سمجھ میں آجائے گی۔لیکن اس وقت سے لے کر اب تک جماعت کی طرف سے مختلف رنگ میں مسلسل اس کی تعبیریں ہو رہی ہیں اور بعض لوگ تو اپنی تعبیر پر ایسی بناء کرتے ہیں کہ شرطیں تک لگا دیتے ہیں اور پھر مجھے بھی لکھ دیتے ہیں۔۔۔۔بہر حال اس کی مختلف تعبیریں جو مجھ تک پہنچی ہیں ان میں سے چند قابل ذکر میں آپ کو بتا تا ہوں۔جب دورہ سے واپس آرہے تھے تو منظم میں قیام کے دوران ایک گھر میں ایک صاحب نے اپنی ایک رویا بتائی جس میں خدا تعالیٰ نے چاند کی دسویں کی خوشخبری دی ہوئی تھی تو اس نے کہا کہ جب مجھے کسی عزیز نے فون پر یہ اطلاع دی کہ اللہ تعالی نے آپ کو یہ کشفی نظارہ دکھایا ہے تو مجھے اپنی رو یا یاد گئی اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس سے چاند کی دسویں تاریخ مراد ہے۔نہ کہ انگریزی مہینوں کی دسویں۔میں نے ان سے کہا کہ ٹھیک ہے آپ بے شک یہ مراد لیں کیونکہ خدا نے آپ کو ایک رؤیا دکھائی ہے۔ہوسکتا ہے کہ اس کا تعلق اس سے ہو۔لیکن جب تک خدا تعالی یہ تعبیر ظاہر نہ فرمادے اس وقت تک ہم یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ایک بات بہر حال یقینی ہے کہ خدا تعالیٰ جب جماعت کے لئے خوشخبری دکھائے گا تو اتنی نمایاں اور روشن ہوگی کہ دیکھنے والے کو نظر آئے گا۔اس وقت تعبیروں کا وقت نہیں رہے گا بلکہ صاف دکھائی دے گا کہ ہاں یہ بات پوری ہو گئی۔پھر بعض لوگوں نے مجھے خط لکھا کہ ہم نے حساب کیا ہے کہ یہ تاریخ مئی کی دسویں بنتی ہے یعنی آج۔تو میں نے کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔اگر یہی دسویں ہو تو میرے لئے اس سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے کہ خدا تعالیٰ یہ کشف جلدی پورا فرما دے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے تو سال نہیں بتایا صرف تاریخ ہی بتائی ہے۔تو خدا تعالیٰ کرے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ اسی مئی کی دسویں کو وہ خوشخبری کا دن بنادے۔لیکن جہاں تک نظارے کا تعلق ہے میں نے جو دیکھا بعینہ وہی آپ کو کھول کر بتا دیا ہے۔اس سے کیا مطلب ہے؟ اس کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے؟ یہ سوچنے والی باتیں ہیں۔لیکن تعبیر پر بناء رکھتے ہوئے کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔اسی تعبیر کے تعلق میں کسی نے تو یہ لکھا کہ سال کا نہ ہونا ایک اندار کا پہلو بھی رکھتا ہے۔دیکھئے جتنے۔