سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 488 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 488

488 ریڈیو کا نظام پہنچا ہوا تھا۔وہاں کے ممبرز پارلیمنٹ وہاں تشریف لائے ہوئے تھے۔جلوس میں قادیان کے غیر احمدیوں ، سکھوں، ہندوؤں نے شرکت کی اور سارے بازار جلوس سے بھر گئے اور بعض ہندوؤں نے اپنی مٹھائی کی دُکانیں احمدیوں کے لیے کھول دیں اور ان تمام واقعات کو فلمایا گیا اور پاکستان کی طرف رُخ کر کے پاکستان کو منہ دکھایا گیا اور وہ احمدی جو وہاں جشن تشکر منانے سے محروم تھے وہ موجیں ٹوٹ رہے تھے لاہور میں اور ارد گرد کے علاقے میں بیٹھے ہوئے ہندوستان کی یہ فلمیں دیکھ کر۔صرف یہی نہیں بلکہ سارے ہندوستان میں یہ فلمیں دکھائی گئیں اور مختلف ہندوستان کے حصوں میں صوبائی طور پر ٹیلی ویژن نے جو فلمیں دیں ان کو پھر مرکزی ٹیلی ویژن سٹیشن کے Hook up کے ساتھ وابستہ کیا اور نیشنل Hook up میں پھر وہ فلمیں دوبارہ دکھائی گئیں۔تو اتنا حیرت انگیز پراپیگینڈا ہوا ہے اور اخبارات میں اس کثرت کے ساتھ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ صرف ہندوستان میں ہی محفوظ تخمینہ یہ ہے کہ چالیس کروڑ سے زائد آدمیوں تک احمدیت کا پیغام پانچ چکا ہے۔آپ اگر کروڑوں روپیہ بھی خرچ کرتے اشتہار بازی پر تو کبھی یہ کام نہیں کر سکتے تھے۔“ آپ نے فرمایا کہ: عرب دنیا کا وہ حصہ جو جماعت احمدیہ کی مخالفت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔غیر ملکوں سے رائٹرز کے ذریعہ جو خبریں وہاں پہنچیں تو خود بخود ان کے ریڈیو اور ان کے ذرائع ابلاغ میں نشر ہونی شروع ہو گئیں اور اس طرح اللہ تعالی نے اپنے فضل کے ساتھ وہاں بھی احمدیت کا پیغام پہنچانے کا انتظام فرما دیا۔“ الغرض کیا ایشیا اور کیا یورپ، کیا افریقہ اور کیا امریکہ اور جزائر کے ممالک ساری دنیا میں اس سال میں جماعت احمدیہ کی صد سالہ تقریبات کا چر چارہا۔بعض ایسے ممالک جہاں گنتی کے چند افراد تھے وہاں بھی نصرت و قبولیت الہی کی ایسی ہوا چلی کہ وہاں کے اخبارات میں بھی وسیع پیمانے پر احمد یہ جشن تشکر اور جماعت احمدیہ کے تعارف پر مشتمل خبریں کثرت سے شائع ہوئیں۔ملک وار دنیا بھر کے اخبارات و رسائل اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے صد سالہ جشن تشکر کی