سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 476 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 476

476 یتیم خانہ کے مینجر نے بہت گرم جوشی سے وفد کا استقبال کیا۔جب وفد نے اسے اپنا تعارفی کارڈ پیش کیا جس پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے یہ مبارک الفاظ تحریر تھے یں اس زمانہ کی تاریکیوں کا نور ہوں۔“ تو یہ تحریر دیکھتے ہی یتیم خانے کا مینجر کہنے لگا کہ : یہ جو آپ کے کارڈ پر لکھا ہے ”ہمیں اس زمانہ کی تاریکیوں کا نور ہوں“ واقعی درست ہے۔آج آپ ایسے وقت میں ان یتیم بچوں کے لیے امید کی کرن بن کر آئے ہیں کہ جب کسی اور طرف سے امید باقی نہ رہی تھی۔“ عطیہ خون کئی مقامات پر جماعتوں نے مقامی ہسپتالوں میں خون کا عطیہ پیش کیا۔ان خون کا عطیہ پیش کرنے والوں میں مرد بھی تھے اور خواتین بھی۔یوں خوشی کے اس موقع پر انسانیت کی خدمت کا ایک بہت ہی اعلیٰ نمونہ پیش کیا گیا۔مثلاً: سرینگر (کشمیر) میں سو سے زائد احمدی مردوں اور عورتوں نے گورنمنٹ کے ہسپتال کے لیے عطیہ خون دیا۔انڈونیشیا کی مختلف جماعتوں کے 462 خدام نے خون کا عطیہ پیش کیا۔گھانا میں اکرا، کماسی اور سنٹرل ریجن میں مجموعی طور پر 176 خدام نے مقامی اسپتالوں میں خون کا عطیہ دیا، علاوہ ازیں اور بھی کئی مقامات پر عطیہ خون کے خصوصی پروگرام ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی تمام مساعی کو مقامی انتظامیہ اور دیگر افراد نے بھی بہت سراہا۔جیل خانوں میں قیدیوں کے لیے تحائف پاکستان کے احمدی اسیران راہ مولیٰ کی یاد میں دنیا کی مختلف جیلوں میں قید افراد کو بھی جشن تشکر کی خوشی میں شامل کرنے کے لیے کئی ممالک میں احمدی وفود نے جیل خانوں کو وزٹ کیا اور قیدیوں کے لیے تحائف وغیرہ لے کر گئے۔ایسے مواقع کی چند ایک نہایت دلچسپ تفصیلات درج ذیل ہیں۔تنزانیہ (مشرقی افریقہ) میں قیدیوں کے لیے جیل کے افسران کو ایک گائے تحفہ پیش کی گئی۔