سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 329 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 329

329 خلیج کے حالات کے بچے اور دیانتدارانہ اور تقویٰ اور راستی پر مبنی بصیرت افروز اور چشم کشا تجزیہ پر مشتمل یہ کتاب امنِ عالم کے خواہاں افراد کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔یہ کتاب اردو کے علاوہ عربی، انگریزی اور ٹرکش میں بھی شائع ہو چکی ہے۔زوق عبادت اور آداب دعا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1990ء میں فرمایا: بہت سے دوست مختلف ممالک سے جو خطوط لکھتے ہیں ان میں بارہا اس سوال کا اعادہ کیا جاتا ہے۔یعنی تکرار سے بار بار مختلف دوستوں کی طرف سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ عبادت میں مزا پیدا کرنے کی کیا ترکیب ہے؟ بعض لوگ علمی پیاس بجھانے کی خاطر بغیر کسی ہیجان کے لکھتے ہیں۔اور بعض معلوم ہوتا ہے شدید اعصابی دباؤ کا شکار ہیں۔بہت کوشش کرتے ہیں، بہت زور مارتے ہیں لیکن عبادت میں مزا نہیں آتا۔بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو عبادت کے بیرونی دروازے تک پہنچے ہوتے ہیں اور عبادت کو چھوڑ کر جانے کا قصد کر چکے ہوتے ہیں اور وہ گویا مجھے آخری تنبیہ کر رہے ہوتے ہیں کہ ابھی بھی ہمیں سمجھ لو اور بچا لو ورنہ پھر اگر ہم نے عبادت سے منہ موڑ لیا تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔مختلف دوستوں کو میں مختصراً مختلف جواب دیتا ہوں لیکن یہ مضمون اتنا اہم ہے کہ باوجود اس کے کہ اس سے پہلے بھی اس پر روشنی ڈال چکا ہوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ مختلف پہلوؤں سے مختلف زاویوں سے بار بار اس مضمون کو جماعت کے سامنے کھولنا چاہیئے۔“ چنانچہ اس کے ساتھ ہی حضور رحمہ اللہ نے خطبات کا ایک سلسلہ شروع فرمایا جس میں اس اہم سوال کے جواب پر سورۃ فاتحہ کے نقطہ نگاہ سے مختلف پیرایوں میں روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح سورۃ فاتحہ عبادت کے رموز سکھاتی ہے اور عبادت میں لذت پیدا کرتی ہے۔اسی تسلسل میں آپ نے ذوق عبادت کے حصول کے لئے دعا کی اہمیت ، اس کے آداب اور خدا تعالیٰ کے انعام یافتہ بندوں کی دعاؤں کا مضمون بھی بیان فرمایا اور بتایا کہ ان میں اکثر دعائیں وہ ہیں جو خدا تعالیٰ نے ان کو خود سکھائیں۔انہیں دعاؤں کے طریق سکھائے یا ان کے دل کی گہرائیوں سے بے ساختہ اٹھی ہوئی دعاؤں