سلسلہ احمدیہ — Page 310
310 اور اپنے اور اپنی جماعت کے متعلق فرمایا: دار گر ہمارے لئے ایک آسمانی روک نہ ہوتی تو سب سے پہلے رعایا میں سے ہم ٹھیکہ کراتے اور آسمانی روک یہ ہے کہ خدا نے چاہا ہے کہ اس زمانہ میں انسانوں کے لئے ایک آسمانی رحمت کا نشان دکھاوے۔سو اس نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ ٹو اور جو شخص تیرے گھر کی چاردیوار کے اندر ہوگا اور وہ جو کامل پیروی اور اطاعت اور بچے تقویٰ سے تجھ میں محو ہو جائے گاوہ سب طاعون سے بچائے جائیں گے اور ان آخری دنوں میں خدا کا یہ نشان ہوگا تا وہ قوموں میں فرق کر کے دکھلاوے۔لیکن وہ جو کامل طور پر پیروی نہیں کرتا وہ مجھ میں سے نہیں ہے اس کے لئے مت دلگیر ہو۔یہ حکم الہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اپنے نفس کے لئے اور ان سب کے لئے جو ہمارے گھر کی چاردیوار میں رہتے ہیں ڈیکا کی کچھ ضرورت نہیں ؟ اور فرمایا: گر یہ سوال ہو کہ وہ تعلیم کیا ہے جس کی پوری پابندی طاعون کے حملہ سے بچا سکتی ہے تو میں بطور مختصر چند سطریں نیچے لکھ دیتا ہوں۔“ اس سے آگے حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے وہ تعلیم لکھی ہے۔بعد میں اس تعلیم والے حصہ کو قدرے اختصار کے ساتھ ایک Abridged Version کے طور پر اردو میں 'ہماری تعلیم کے عنوان سے شائع کیا گیا اور اس کا انگریزی ترجمہ Our Teaching کے نام سے شائع ہوا۔عہد خلافت رابعہ میں یہ کتاب حسب ذیل 20 زبانوں میں شائع کی گئی۔البائین۔بنگلہ۔بوسنین - بلغارین۔ڈچ - انگریزی۔فریج۔جرمن۔ہندی۔انڈونیشین۔جاپانی۔خمیر (Khmer)۔فارسی۔پرتگیزی رشین سپینش۔تھائی ٹرکش از یک اردو۔زَهَقَ الْبَاطِل یوں تو الہی جماعتوں کو مکڈ بین و مگھرین کے فتنوں اور اشتر الناس کی شرارتوں سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔لیکن یہ بھی خدائے لم یزل کی تقدیر ہے کہ جبر و استبداد کے یہ مجھے دور دجل و فریب کی یہ کٹھ پتلیاں آفتاب صدق کی حمازت کی تاب نہیں لاسکتیں اور دیکھتے ہی دیکھتے موم کی طرح پکھل