سلسلہ احمدیہ — Page 300
300 منتخب تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ( 1908ء - 1835ء ) مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے علم پاکر اس کی ہدایت کے تابع یہ اعلان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اس زمانہ کی اصلاح کے لئے مامور فرمایا ہے اور آپ ہی وہ مہدی آخر زمان اور مسیح موعود ہیں جس کے ذریعہ تمام ادیان پر اسلام کا غلبہ مقدر ہے اور جس کے ظہور کی خبر حضرت خاتم النعمين محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی۔جماعت احمدیہ کے پیغام، اس کی اقدار اور اس کے پیش کردہ پروگرام کا صحیح ادراک حاصل کرنے اور بانی جماعت احمدیہ کے دعاوی کو صحیح طور پر سمجھنے کے لئے بہترین اور یقینی ذریعہ یہی ہے کہ آپ کی تحریرات کا براہ راست غیر جانبدار نہ مطالعہ کیا جائے۔چنانچہ اس مختصر کتاب میں بطور نمونہ 24 مختلف عناوین پر حضور علیہ السلام کی تحریرات سے ایک انتخاب دیا گیا ہے۔یہ عناوین حسب ذیل ہیں۔اللہ تعالی۔رؤیت الہی۔خدا کا اپنے وفا شعار بندوں سے سلوک۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم۔قرآن کریم۔وحی و الہام۔ہمارے عقائد۔مقام حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔پاک جماعت کا قیام اور نصائح انجام سلسلہ - آخری فتح- روح - حیات بعد الموت۔مذاہب عالم۔گناہ۔نجات۔جہاد۔ڈھا۔ہمدردی بنی نوع انسان۔فرشتے۔یا جوج ما مجوج۔ٹور کا موسم ان زبانوں کی فہرست جن میں منتخب تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام طبع ہو چکی ہیں No Language No Language 1 Afrikaans 6 Balouchi 2 Amheric 7 Bangali 3 Asante 8 Bassa 4 Assamese 9 Batakese 5 LO Balinese 10 Bemba