سلسلہ احمدیہ — Page 297
297 منتخب احادیث قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت تک کے لئے ایک اُسوۂ حسنہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔آپ پر جو وحی الہی نازل ہوئی آپ نے اس کی کامل اتباع کی اور آپ کی اطاعت دراصل اللہ تعالی کے احکامات کی ہی اطاعت ہے۔اس پہلو سے آپ کی حیات طیبہ، آپ کے شب و روز کے معمولات اور آپ کے فرمودات پر مبنی یہ انتخاب بہت اہم اور بنیادی امور پر روشنی ڈالنے والا ہے۔اس کتاب کے آغاز میں ایک مختصر مقدمہ میں احادیث کی اہمیت اور احادیث کی اہم اور مستند کتب کا مختصر تعارف بھی قارئین کے لئے دیا گیا ہے۔اس کے بعد مندرجہ ذیل 32 عنوانات کے تحت گل 193 احادیث درج کی گئی ہیں۔نیتوں اور اعمال کی نسبت۔اللہ تعالیٰ کے نام کی عظمت۔لاثانی توحید۔بہترین ذکر، ذکر الہی۔محبت الہی۔قرآن کریم۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۃ حسنہ۔اسلام کی بنیاد۔نماز کی شرائط اور آداب۔روزہ۔حج انفاق فی سبیل اللہ۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر۔حلال و حرام۔نکاح۔حسن سلوک۔اسلامی معاشرہ شکر گزاری و احسان مندی والدین سے محسن سلوک۔ہمسایہ سے محسن سلوک۔کمزوروں سے شفقت عفو و درگزر۔کھانے پینے کے آداب۔لباس۔صفائی و پاکیزگی۔حسد - تکبر جھوٹ۔مسلمانوں کا تنزل۔امام مہدی کی بعثت۔خطبہ حجۃ الوداع۔ان زبانوں کی فہرست جن میں منتخب احادیث نبوی میل اے کے تراجم طبع ہو چکے ہیں No Language No Language 1 Afrikaans 5 Assamese 2 Albanian 6 Balinese 3 ¡Amheric 7 Balouchi 4 Asante 8 Bangali