سلسلہ احمدیہ — Page 277
277 ہونے میں دیر نہیں کی جاتی۔یہ خیال نہ کریں کہ جب تک وہ بڑے نہ ہو جائیں، بالغ نہ ہو جائیں اللہ تعالیٰ ان سے کوئی اعجازی سلوک نہیں فرمایا کرتا۔بچپن سے ہی ان کے اندر اعجازی طاقتیں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ان کی دعائیں قبول ہونے لگ جاتی ہیں۔ان کی خواہشات دعا بن جاتی ہیں اور ایسے بچے نمایاں ہو کر باقی بچوں سے ایک الگ وجود دکھائی دینے لگتے ہیں۔ایسے وقف کریں جو قرآن کریم کی وقف کی مثالوں کے اوپر پورے اترنے والے ہوں۔ایسے وقف کریں کہ اگلی صدیاں ناز کریں ان پر بھی اور آپ پر بھی جنہوں نے وقف کئے تھے کہ ہاں ہاں ایسی ایسی مائیں تھیں جنہوں نے یہ لعل ہمارے لئے تحفہ بھیجے۔ایسے باپ تھے جنہوں نے اس طرح دعاؤں کے ساتھ اور گریہ وزاری کے ساتھ ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کا خیال رکھا تھا، اپنے جگر گوشے ہماری ہی بھلائی کے لئے پیش کر دئیے تھے۔یہ جب آپ کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ آپ کو ان نیکیوں کے برابر اجر نہیں بلکہ دوہرا تہرا، ہمیشہ بڑھتے رہنے والا اجر عطا ہوگا اور آپ کی نیکیاں Skyscrapers بننی شروع ہو جائیں گی، بالا خانے عطا ہوں گے۔اس لئے کہ اگر پہلی نسل بھی نیکی پر قائم ہو جائے تو ایک منزلہ نیکی کی بجائے دو منزلہ نیکی بن گئی اور اگر نسلاً بعد نسل اسی طرح ان کی اولاد اور پھر اُن کی اولاد اور پھر ان کی اولاد نیکیوں پر قائم ہوتی چلی جائے تو آپ کو تو Skyscrapers ہی اس شان کے عطا ہوں گے کہ دنیا نے کبھی اس شان کے Skyscrapers نہیں دیکھے۔امریکہ کے بنائے ہوئے Skyscrapers تو کوئی چودہ سوفٹ پر جاکے ختم ہو جاتا ہے، کوئی پندرہ سوفٹ پہ جا کے ختم ہو جاتا ہے لیکن یہ جو بالا خانے ہیں یہ زمین سے اٹھتے ہیں اور آسمان سے باتیں کرتے ہیں، ان کی بلندیاں آسمان کے کنگروں کو چھوتی ہیں۔اتنے عظیم الشان اجر ہیں اس نیکی کے جو اس آیت میں بیان کئے گئے ہیں کہ میں جماعت کو تو جہ دلاتا ہوں کہ اگر وہ اس کے پیچھے متبع کریں اور اس کی روح