سلسلہ احمدیہ — Page 262
262 نہیں دی گئیں۔اگر کسی نے کرایہ پر کوئی مکان دے بھی دیا تو مالک مکان کو تنگ کیا گیا اور ان کو بھی معاندین کی طرف سے دھمکیاں ملتی رہیں۔لیکن ہمارے مبلغین اور معلمین نے اس علاقہ میں بہت اچھے رنگ میں شدھی کی اس تحریک کا مقابلہ کیا اور مسلماں را مسلماں باز کردنڈ کا عظیم الشان اور مبارک کام انجام دیتے ہوئے یہاں کے لوگوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کیا۔چنانچہ فروری 1987ء سے جون 1988 ء تک کی ایک رپورٹ کے مطابق اس علاقہ ارتداد میں 562 سر افراد جن میں بچے، بڑے، عورتیں اور بچیاں سبھی شامل ہیں کلمہ طیبہ سیکھ چکے تھے۔276 را فراد مکمل نماز سیکھ چکے تھے۔526 را فراد کلمہ طیبہ اور نماز سیکھ رہے تھے۔406 را فراد قاعدہ یسر نا القرآن پڑھ رہے تھے۔جبکہ 163 افراد قاعدہ یسرنا القرآن ختم کر چکے تھے۔200 افراد قرآن کریم پڑھ رہے تھے۔جبکہ 32 افراد قرآن کریم ناظرہ ختم کر چکے تھے۔اسی طرح دیگر دینی تعلیمات حاصل کرنے والوں کی تعداد 532 تھی۔اس دوران اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس علاقہ ارتداد میں 4 نئے جماعتی سنٹرز کا اضافہ ہوا۔اس طرح یہاں سنٹرز کی کل تعداد 24 ہوگئی۔یوپی کے علاقہ میں 172 ر اور راجستھان کے علاقہ میں 208 ربیع میں ہوئیں۔اس طرح اس علاقہ ارتداد میں اس عرصہ میں 380 ربیع میں ہوئیں اور 2 نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آیا۔اس علاقہ ارتداد میں گل 26 مبلغین ومعلمین کام کرتے رہے۔نمازوں میں مساجد بھرنا شروع ہو گئیں اور شدھی کی اس تحریک کو بڑی کامیابی سے شکست دے دی۔اس علاقہ ارتداد میں مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے تعلیمی و تربیتی جہاد کے ساتھ ساتھ ہمدردی بنی نوع انسان کے جذبہ کے تحت ہزاروں افراد تک بلا تمیز مسلم و غیر مسلم ہومیو پیتھک ادویہ بھی