سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 260 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 260

260 ہمت کا مظہر ہے۔لیکن جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اکثر لڑنے والے بہا در جنگجو جوان عمر سے تعلق رکھنے والے صحابہ کرام کو سرینہ پر بھجوایا جارہا تھا تو پیچھے بظاہر کچھ بھی باقی نہیں رہتا لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ آپ کو عظیم الشان کامیابی عطا فرمائی۔پس قطع نظر اس کے کہ جماعت احمد یہ ہندوستان میں اس سے بھی بہت زیادہ کمزور ہے جتنی عرب کے دل میں مدینہ کی کیفیت تھی، باوجود اس کے کہ پاکستان میں بھی جماعت احمدیہ کو عظیم الشان مسائل اور مصائب کا سامنا ہے۔میں ہندوستان میں شدھی کی تحریک کے خلاف جہاد کا اعلان کرتا ہوں اور اس سلسلہ میں پہلے ہی ناظر صاحب اعلی قادیان کو ہدایات دی جا چکی ہیں اور وہ طریق جو پہلے رائج تھے اگر سوفیصدی ان کی پیروی نہیں ہو سکتی تو نئے طریق سوچے جائیں۔بہر حال جب تک یہ شدھی تحریک وہاں چلتی رہے گی اس کے دفاع کا جھنڈا انشاء اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے ہاتھ میں رہے گا۔" حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ: اس وقت تک کی اطلاعوں کے مطابق جو انتہا پرست ہندو مذہبی تحریکات اس تحریک کی سر براہی کر رہی ہیں ان کا اعلان یہ ہے کہ ہم چالیس ہزار راٹھ مسلمانوں کو دوبارہ ہندو بنا چکے ہیں اور حکومت نے اپنے ذرائع سے جائزہ لینے کے بعد دس ہزار کی تعداد تسلیم کی ہے۔انتہائی خوفناک حالت ہے۔لیکن جماعت احمدیہ کا جہاں تک تعلق ہے یہ بات نظر انداز نہیں کرنی چاہئے کہ ہم پہلے ہی ایک شدھی کی تحریک کے خلاف نبرد آزما ہیں۔23-1922ء کے مقابل پر آج ہمیں دوشدھی کی تحریکوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ایک وہ تحریک جو ہندوؤں نے مسلمانوں کو غیر مسلم بنانے کی چلائی ہے اور ایک وہ تحریک جو پاکستان کے ملانوں نے مسلمانوں کو غیر مسلم بنانے کی چلاتی ہے۔دوملکوں میں دو شکھی لڑائی ہمیں لڑنی ہے۔ایک ملک میں انتہائی کامیابی کے ساتھ ہم اس جہاد میں پہلے ہی مصروف ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ جب آپ ان دونوں تحریکات کے Features یعنی ان کے نقوش کا موازنہ کریں تو کئی لحاظ سے پاکستان میں چلائی جانے والی شدھی کی تحریک ہندوؤں کی چلائی جانے والی شدھی کی تحریک سے زیادہ ظالمانہ اور زیادہ خطرناک ہے۔1923ء میں جو