سلسلہ احمدیہ — Page 209
209 مکرم مبشر احمد عابد صاحب مبلغ سلسلہ کو یکم دسمبر 1998 ء سے 21 مئی 2001 ء تک رشیا کے شہر ایوانو وا میں خدمت کی توفیق ملی۔1997ء میں مکرم رستم حماد ولی صاحب ( حال معلم وصدر جماعت احمد یہ ماسکورشیا) نے بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی۔ان کا تعلق تا تار قوم سے ہے۔انہوں نے جماعت کے ساتھ اخلاص و محبت کے تعلق میں بڑی تیزی سے ترقی کی اور ہر طرح سے خدمت پر مستعد رہے۔1998ء میں انہوں نے اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کی۔1999ء میں حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے ان کا وقف قبول فرمایا۔اس وقت سے آپ نہایت محنت اور اخلاص کے ساتھ خدمات دینیہ بجالا رہے ہیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی پاکستان سے لندن ہجرت کے بعد جلسہ سالانہ یو کے ایک مرکزی جلسہ سالانہ کی شکل اختیار کر گیا تھا۔اس لئے ہر سال دنیا بھر سے دور دراز کے ممالک سے لوگ جوق در جوق اس جلسہ میں شمولیت کے لئے لندن آتے ہیں۔قریباً 1998ء سے ہر سال رشیا سے بھی ایک وفد جلسہ سالانہ یو کے میں شرکت کے لئے پہنچتا ہے جس میں احمدی و غیر از جماعت افراد شامل ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے رشیا اور اس کی ریاستوں میں افراد جماعت دن بدن اخلاص میں ترقی کر رہے ہیں اور تمام مخالفتوں کو برداشت کرتے ہوئے صدق و وفا کی شمعیں روشن کئے ہوئے ہیں اور جماعت ان علاقوں میں ترقی پذیر ہے۔الباتيا (ALBANIA) البانین قوم میں جماعت کا با قاعدہ پیغام حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیر رضی اللہ عنہ کے ذریعہ پہنچا، جن کی ملاقات اٹلی میں قیام کے دوران ایک البانین نو جوان مکرم عثمان کلا یا صاحب Osman)