سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 141 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 141

141 کا لفظ ہے وہ ظاہر کر رہا تھا کہ ایک شخص اس زمانہ میں جو تکمیل اشاعت کے لئے موزون ہے مبعوث ہو گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ میں ہوگا اور اس کے دوست مخلص صحابہ کے رنگ میں ہوں گے۔(تحفہ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد نمبر 17 صفحہ 258-261) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش تھی کہ یورپ اور امریکہ کے لوگوں میں اسلام کی اشاعت کے لئے قرآن کریم کی ایک تفسیر بھی تیار کر کے اور انگریزی میں ترجمہ کرا کے بھیجی جائے اور فرمایا کہ: میں اس بات کو صاف صاف بیان کرنے سے رہ نہیں سکتا کہ یہ میرا کام ہے۔دوسرے سے ہر گز ایسا نہیں ہو گا جیسا مجھ سے یا جیسا اس سے جو میری شاخ ہے اور مجھے ہی میں داخل ہے"۔ازالہ اوہام - روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 518) چنانچہ جماعت احمدیہ کی 130 سالہ تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ تکمیل اشاعت ہدایت کا وہ مبارک کام جس کا آغاز حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقدس ہاتھوں سے ہوا تھا وہ الہی وعدوں کے مطابق آپ کے بعد ظاہر ہونے والی قدرت ثانیہ یعنی خلافت حفصہ اسلامیہ احمدیہ کے ذریعہ نہایت کامیابی اور کامرانی کے ساتھ مسلسل وسعت پذیر ہے۔اور جیسا کہ قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں بشارت دی گئی تھی خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ سے وابستہ افراد جماعت احمد یہ اس سلسلہ میں اپنے امام کے تابع تمام ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے دامے، درمے سخنے ہر قسم کی قربانیاں پیش کرتے ہوئے نہایت محنت اور اخلاص اور جانفشانی کے ساتھ مصروف جہاد ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی ہدایت پر انگریزی ترجمہ قرآن کریم کا کام مولوی محمدعلی صاحب کے سپرد کیا گیا اور اس کے لئے انہیں تمام ممکنہ ضروری سہولیات فراہم کی گئیں اور زر کثیر خرچ کیا گیا۔حضرت خلیفہ اسبح الاول خود بنفس نفیس انگریزی ترجمہ قرآن کے نوٹس سنتے اور حقائق و معارف قرآن بیان فرماتے۔آپ کی دلی خواہش تھی کہ انگریزی ترجمہ قرآن جلد شائع ہو۔ترجمہ کے نوٹ آخری مراحل پر تھے کہ حضرت خلیفتہ اسح الاول کی وفات ہوگئی اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین