سلسلہ احمدیہ — Page 68
68 سے احباب اپنے آقا کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ پر چشم براہ تھے۔مقامی جماعت کے عہد یداران اور خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد نے جہاز تک جا کر حضور کا استقبال کیا۔باہر بہت سے احمدی حضور کے استقبال کے لئے دو رویہ کھڑے ہوئے تھے۔حضور نے احباب سے مصافحہ فرمایا۔اگلے روز حضور نے بہت سے احباب سے ملاقات کی اور ایک پریس کانفرنس میں بھی شرکت فرمائی۔خدام الاحمدیہ کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے خطاب فرمایا۔اس میں آپ نے دورہ یورپ کے دوران خدا تعالیٰ کی تائید کے متعدد واقعات بیان فرمائے۔آپ نے جماعت خصوصاً نوجوانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور وہ اپنے آپ کو اس کا اہل بنائیں کہ آئندہ جو بوجھ ان پر پڑنے والا ہے وہ اسے اٹھاسکیں۔(۲۴) ۲۵/ اگست ۱۹۶۷ء کو حضور ریل گاڑی کے ذریعہ بخیر و عافیت ربوہ پہنچے۔پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں احباب حضور کے استقبال کے لئے اسٹیشن پر منتظر تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ریل گاڑی سے اترنے کے بعد اسٹیشن کے برآمدے میں تشریف لے آئے۔اور حاضرین سے ایک مختصر خطاب فرمایا۔احباب پر ایک وجد کی کیفیت طاری تھی اور وہ دیر تک پر جوش نعرے لگاتے رہے۔(۲۵) اس طرح اللہ تعالی کے فضل سے حضرت خلیفہ المسح الثالث کا ملک سے باہر پہلا دورہ نہایت کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔(۱) الفضل ۲ جولائی ۱۹۶۷ء ص ۱ ، ۲ (۲) الفضل ۱۱ار جولائی ۱۹۶۷ ء ص ، ۴ (۳) الفضل ۸ / جولائی ۱۹۶۷ ص۱، ۸ (۴) رجسٹر ریزولیشن صدر انجمن احمد ی ر بوه (۵) الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۶۷ ء ص آخر (1) الفضل اار جولائی ۱۹۶۷ ص۱ ( ۷ ) الفضل ۲۶ اگست ۱۹۶۷ ء ص ۴، ۵ (۸) الفضل ۱۹ جولائی ۱۹۶۷ء ص ۳، ۴ (۹) الفضل ۲۰ / جولائی ۱۹۶۷ء ص ۳ (۱۰) الفضل ۲۲ جولائی ۱۹۶۷ ص ۳ (۱۱) افضل ۳۰ جولائی ۱۹۶۷ء ص ۲ (۱۲) الفضل ۱۸ ؍ جولائی ۱۹۶۷ ص ۱ (۱۳) الفضل ۲۶ / اگست ۱۹۶۷ء ص ۵ - ۶ (۱۴) الفضل ۱۹ار جولائی ۱۹۶۷ ء ص ۱ (۱۵) الفضل ۲۲ جولائی ۱۹۶۷ء ص ۱