سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 694 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 694

694 خدام الاحمدیہ نے کام شروع کر دیا تھا۔۱۹۶۱ء میں مالمو ( سویڈن ) میں سکینڈے نیویا کے خدام کی سالانہ کا نفرنس ہوئی اور اس موقع پر قائد مجلس خدام الاحمدیہ کے طور پر مکرم مدحت ابراہیم بیگووچ کا انتخاب ہوا۔سویڈن میں مجلس خدام الاحمدیہ کا با ضابطہ آغاز ۱۹۶۷ء میں ہوا اور قائد کے طور پر ایک سویڈش نو مسلم Ghulam Ahmad Christer Stahl جو کہ سٹاک ہولم کے باشندے تھے مقرر ہوئے۔۱۹۷۷ء میں خدام الاحمدیہ سویڈن کا پہلا اجتماع گوٹن برگ میں منعقد ہوا۔یہ سویڈن اور ناروے کا مشترکہ اجتماع تھا۔سویڈن میں لجنہ اماءاللہ کا قیام ۱۹۷۶ء کو عمل میں آیا اور مکرمہ ڈاکٹر قانتہ صادقہ صاحبہ لجنہ سویڈن کی پہلی صدر مقرر ہوئیں۔انہوں نے ۱۹۸۱ ء تک اس فرض کو نبھایا اور ان کے ساتھ مکرمہ بشری احمد صاحبہ نے نیشنل صدر کے فرائض ادا کئے۔خلافت ثالثہ کے دوران مکرم سید کمال یوسف صاحب، مکرم منیر الدین احمد صاحب، مکرم حامد کریم صاحب، مکرم سمیع اللہ زاہد صاحب اور مکرم میر عبدالقدیر صاحب نے بطور مبلغ خدمات سرانجام دیں۔(۱) تحریری روایت مکرم منیر الدین احمد صاحب (۲) روایت مکرم حامد کریم صاحب ڈنمارک اس ملک میں پہلا ملکی جلسہ سالانہ ۱۹۷۵ء میں ہوا۔ڈنمارک کی ایک چھوٹی جماعت ہے اسی نسبت سے اس پہلے جلسہ سالانہ میں تقریباً سو مرد و خواتین شامل ہوئے۔جلسہ سالانہ سے ایک دن پہلے مجلس خدام الاحمدیہ کا اجتماع منعقد ہوا۔اس سے قبل ۱۹۷۱ء میں خدام الاحمدیہ کا پہلا اجتماع منعقد ہو چکا تھا۔اس کے بعد کئی سال یہاں پر کوئی جلسہ منعقد نہیں ہوسکا۔اس کے بعد دوسرا جلسہ ۱۹۸۳ء میں منعقد کیا گیا۔ابتداء میں سیکنڈے نیویا کی جماعتوں کا مشتر کہ رسالہ ایکٹو اسلام اور یہ رسالہ ڈینش ، سویڈش اور نارویجین میں شائع ہوتا تھا۔یہ رسالہ ۱۹۶۱ء سے ۱۹۶۹ ء تک شائع ہوتارہا بعد میں اسے بند کرنا پڑا۔پھر نومبر ۱۹۷۷ء سے اس کا دوبارہ اجراء ہوا اور یہ با قاعدگی سے شائع ہونا شروع ہوا۔ڈنمارک میں مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام ۱۹۷۵ء میں عمل میں آیا۔مئی ۱۹۸۱ء میں مجلس انصاراللہ ڈنمارک کے پہلے زعیم اعلیٰ کا انتخاب عمل میں آیا اور مکرم سوین ہنسن صاحب پہلے زعیم اعلیٰ منتخب