سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 658 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 658

658 جاپان میں مشن کا احیاءنو جاپان میں مشن کے قیام کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔لیکن اس کے بعد اس ملک میں ایک لمبا عرصہ تبلیغی سرگرمیوں میں تعطل رہا۔تمبر ۱۹۲۹ء میں مکرم عبدالحمید صاحب بطور مبلغ جاپان تشریف لے گئے۔آپ نے ۱۸ سال کی عمر میں براہینِ احمدیہ کے مطالعہ کے بعد احمدیت قبول کی تھی۔پہلے فوج میں ملازمت کی اور پھر ۱۹۶۰ء میں فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی وقف کر دی اور انگلستان اور امریکہ میں بھی بطور مبلغ خدمات سرانجام دیں۔جاپان پہنچ کر پہلے ایک ہوٹل میں قیام کیا اور اور ایک سکول میں داخلہ لے کر زبان سیکھنی شروع کی۔پھر ایک کرایہ کا مکان لے کر کام شروع کیا۔آپ نے جماعت کا بنیادی لٹریچر کثرت سے تقسیم کیا۔اور ڈکشنری اور جاپانی زبان کے اساتذہ کی مدد سے مسیح کی بعثت ثانی کے عنوان سے ایک فولڈر شائع کیا اور کثرت سے تقسیم کیا۔آپ نے پریس سے رابطہ کیا اور اخبارات نکان توشی اور جاپان ٹائمز میں مضامین شائع کئے جو سوال و جواب کا رنگ اختیار کر لیتے اور رابطے کا ذریعہ بن جاتے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس مشن کے احیاء نو کے بارے میں ۱۹۶۹ء کے جلسہ سالانہ میں فرمایا: پس جاپان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مشن قائم ہو گیا ہے اور وہ پیشگوئی جس کا ذکر قرآنِ کریم میں تھا ذوالقرنین کے بیان کے مطابق اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا ایک اور جلوہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں دکھایا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اس کے لئے فنڈ کی میں علیحدہ تحریک کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک بغیر کسی تحریک کے گیارہ ہزار سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے اور اس میں سے انداز پانچ ہزار روپیہ خرچ ہوا ہے۔اور اس واسطے میں یہ تحریک نہیں کروں گا کہ آپ ابھی اس میں کچھ دیں۔میں یہ تحریک کروں گا کہ آپ یکم مئی کے بعد جب سال رواں کی مختلف مالی ذمہ داریاں ادا کر چکیں۔تو اس وقت جتنا خوشی اور بشاشت سے دوسرے چندوں پر اثر ڈالے بغیر آپ جاپان مشن میں دے سکتے ہوں دے دیں۔66