سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 647 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 647

647 کام کر رہی تھی۔۱۹۲۶ ء میں اونٹاریو کے صوبے میں جماعت قانونی طور پر رجسٹر ہوگئی۔۱۹۲۷ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے مکرم طاہر احمد بخاری صاحب کو کینیڈا کی جماعت کا پریذیڈنٹ مقرر فرمایا اور بعد میں انہیں نیشنل پریذیڈنٹ مقرر کیا گیا۔۱۹۶۹ء میں مکرم خلیفہ عبد العزیز صاحب کو نیشنل پریذیڈنٹ مقرر کیا۔پہلے کینیڈین احمدی مسٹر جان وارڈ (John Ward) تھے جنہوں نے ۱۹۶۹ء میں بیعت کی۔۱۹۷۵ء میں مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل التبشیر و وکیل اعلیٰ نے کینیڈا کا دورہ کیا۔۱۹۷۶ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے کینیڈا کا دورہ فرمایا۔یہ پہلا موقع تھا کہ کسی خلیفہ وقت نے کینیڈا کا دورہ کیا ہو۔اس کا ذکر علیحدہ کیا گیا ہے۔کینیڈا میں پہلے مبلغ سلسلہ مکرم منصور احمد بشیر صاحب تھے۔آپ نے ۱۹۷۷ء میں ٹورونٹو میں ایک کرایہ کے اپارٹمنٹ میں کام شروع کیا۔کینیڈا میں احمدی احباب دور دراز مقامات پر بکھرے ہوئے تھے۔آپ نے ایک ساحل سے لے کر دوسرے ساحل تک دورے کر کے احمدیوں سے رابطے قائم کئے۔اس سے قبل مشرقی کینیڈا میں چھ جماعتیں قائم تھیں۔آپ کے مغربی کینیڈا کے دورہ کے بعد وہاں پر مزید چار جماعتوں کا قیام عمل میں آیا۔مشن ہاؤس میں ایک چھوٹی لائبریری قائم کی گئی اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ہفتہ وار کلاسز کا آغاز کیا گیا۔اس وقت جماعت کا ہفتہ وار گزٹ احمد یہ گزٹ بھی نکل رہا تھا۔لٹریچر کی تقسیم اور لیکچرز کا انتظام کیا گیا اور نمائشوں میں بک سٹال لگائے گئے۔جماعت احمدیہ کینیڈا کا پہلا سالا نہ کنونشن ۲۴ ۲۵ دسمبر ۱۹۷۷ء کی تاریخوں میں ہوا۔جس میں پانچ سو احباب نے شرکت کی۔۱۹۷۸ء میں کیلگری میں ایک دو منزلہ مکان لے کر اسے مشن ہاؤس بنایا گیا۔۱۹۷۸ء میں مکرم منصور احمد بشیر صاحب نے صوبہ نواسکوشیا کا دورہ کر کے وہاں کی جماعتوں کو منظم کیا۔۱۹۷۹ء میں جماعت کیلگری نے وسیع پیمانے پر جلسہ پیشوایان مذاہب منعقد کیا گیا اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔کینیڈا ایک وسیع ملک ہے اس لئے بہت سے احباب کے لیے سالانہ کنونشن میں شرکت مشکل ہوتی تھی اس لئے کینیڈا کے مختلف ریجنز میں ریجنل کانفرنسز کا سلسلہ شروع کیا گیا۔۱۹۷۹ء میں سسکاٹون شہر میں ایک عمارت خرید کر اسے مشن ہاؤس بنایا گیا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے اس کا نام الرحمت رکھا۔۱۹۸۰ء میں جماعت احمد یہ کینیڈا نے وسیع پیمانے پر قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ قرآن کی تقسیم کی سعادت حاصل