سلسلہ احمدیہ — Page 597
597 سویڈن کے بعد حضور پہلے ناروے اور پھر ڈنمارک تشریف لے گئے۔اور یکم ستمبر کو حضرت خلیفہ المسیح الثالث ڈنمارک سے مغربی جرمنی تشریف لے گئے۔مغربی جرمنی میں حضور پہلے ہمبرگ اور پھر فرانکفورٹ تشریف لے گئے۔ستمبر کو حضور سوئٹزر لینڈ تشریف لے گئے۔زیورچ میں سوئس ریڈیو نے عید کے موقع کے لئے حضور کا پیغام ریکارڈ کیا۔۱۲ ستمبر کو حضور سوئٹزر لینڈ سے ہالینڈ تشریف لے آئے۔ہالینڈ میں کچھ ڈچ ، سورینامی اور انڈونیشین احباب نے بیعت کی۔۱۴ ستمبر کو حضور ہالینڈ سے واپس لندن تشریف لے آئے۔جب اس سال عید الفطر کا مبارک موقع آیا تو حضورلندن میں تشریف رکھتے تھے۔حضور نے عید کے موقع پر خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ خدا کا اپنے بندوں پر رجوع برحمت ہونا ہی اصل عید ہے کیونکہ اس کے پیار کے حصول سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں۔حضور نے فرمایا کہ اس آخری زمانہ میں اسلام کے عالمی غلبہ کی صورت میں ایک عظیم الشان عید ہمارے لئے مقدر ہے۔اس تاریخی دورہ کومکمل کر کے حضرت خلیفہ اسیح الثالث ۱۲۰ اکتوبر کو واپس مرکز سلسلہ ربوہ تشریف لے آئے۔