سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 565 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 565

565 کہ وہ اخبارات میں اعلان کریں کہ ہم نے یہ کارنامہ سرانجام دیا، ہم نے وہ کارنامہ کیا۔لیکن جماعتِ احمدیہ کو کاروائی کے دوران بھی اس کارروائی کی کاپی بھی نہیں مہیا کی گئی تھی تاکہ وہ اگلے روز کے جوابات سہولت سے تیار کر سکیں۔جبکہ اسمبلی ممبران کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی کاپی مہیا کی جارہی تھی۔آج خدا کی قدرت خود بھٹو صاحب کے منہ سے نکلوا رہی تھی کہ In Camera کارروائی سے تو انصاف کے کم از کم تقاضے بھی پورے نہیں ہوتے۔ہائی کورٹ کا فیصلہ بہر حال اب فیصلہ کا وقت قریب آرہا تھا۔ہائی کورٹ نے ۱۸ مارچ ۱۹۷۷ء کو فیصلہ سنانا تھا۔فیصلہ سے قبل بھاری پیمانے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہو چکی تھی۔بڑے شہروں میں بڑے پیمانے پر پولیس گشت کر رہی تھی۔فیصلہ سنایا گیا فیصلہ متفقہ تھا۔ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو صاحب کو سزائے موت سنائی۔اور سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے لئے صرف سات روز دیئے گئے تھے۔تفصیلی فیصلہ جسٹس آفتاب نے لکھا تھا جو جماعت اسلامی کے ہمدرد سمجھے جاتے تھے۔اس تفصیلی فیصلہ کا ایک متنازع حصہ جس پر بھٹو صاحب کو بھی بہت اعتراض تھا اس میں بھٹو صاحب کے بارے میں یہ تبصرہ کیا گیا تھا۔"It is, as is clear from the oath of the Prime Minister as prescribed in the constituition, a constituitional requirement that the Prime Minister of Pakistan must be a Muslim and a believer inter alia in the total requirement and teachings of the Holy Quran and the sunnah۔He could not be a Muslim only in name who may flout with impunity his oath without caring for ugly consequences۔۔۔۔۔۔۔۔وو