سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 534 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 534

534 گیا۔اس روز معلوم ہوتا تھا کہ پاکستان کے تمام سیاسی حلقے تالیاں پیٹ رہے تھے، ڈیسک بجا رہے تھے، مٹھائیاں تقسیم ہو رہی تھیں چراغاں کیا جا رہا تھا۔اور بیچارے یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ احمدیوں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے تھے حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ وہ اپنی اور ملک کی قسمت پر مہر لگارہے تھے۔مولوی خوش تھے کہ ہم نے ایک تیر مارا ہے اور حکومتی پارٹیاں اس بات پر خوشیاں منا رہی تھیں کہ ہم نے اپنی سیاسی پوزیشن اور مضبوط کر لی ہے۔جلد ہی جو تبصرے آنے لگے تو اس سے بھی یہی معلوم ہوتا تھا کہ وقتی طور پر بھٹو صاحب کے حصہ میں بہت سی داد و تحسین آئی ہے۔مجلس عمل برائے ختم نبوت کے مولوی محمد یوسف بنوری صاحب نے ایک پر یس کا نفرنس میں اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔صدر ورلڈ فیڈ ریشن آف اسلامک مشنز سید عبد القادر نے وزیر اعظم کو مبارکباد کی تار بھجوائی اور کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اس فیصلہ کا خیر مقدم کر رہے ہیں اور جس طرح آپ نے اس معاملہ کو طے کیا ہے اس کو سراہتے ہیں ، شاہ احمد نورانی صاحب صدر جمعیت العلماء پاکستان نے کہا کہ یہ مسلمانوں کے لیے عظیم فتح ہے اور انہوں نے اس کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں، ایئر مارشل اصغر خان صدر تحریک استقلال نے کہا یہ ایک عظیم کامیابی ہے، جماعت اسلامی کے پروفیسر غفور صاحب نے کہا کہ وہ اس فیصلہ سے مکمل طور پر مطمئن ہیں صدر مجلس علماء پاکستان نے وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اس صدی کی سب سے اچھی خبر ہے، جمعیت العلماء اسلام کے قائد مفتی محمود صاحب نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا(۱۵)۔ان کے بہت سے دیرینہ مخالف بھی ان پر پھول نچھاور کر رہے تھے۔مثلاً ایڈیٹر چٹان شورش کا شمیری صاحب نے کہا کہ اس فیصلہ پر ملت اسلامیہ ہی نہیں خود اسلام وزیر اعظم کا ممنون ہے (۱۲)۔اسلامک کانفرنس کے سیکریٹری حسن التہامی صاحب نے جو کہ پاکستان میں موجود تھے بیان دیا کہ اب پاکستان صحیح معنوں میں ایک اسلامی ملک بن گیا ہے۔اور کہا کہ اس فیصلہ کی نقول دوسرے اسلامی ممالک کو بھی بھجوائی جائیں گی اور امید ہے کہ یہ ممالک بھی اس فیصلہ کی پیروی کریں گے۔اور اب اخبارات میں یہ خبریں شائع کی جارہی تھیں کہ اب قادیانیوں کو تمام کلیدی آسامیوں سے ہٹا دیا جائے گا۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ حنیف رامے صاحب نے یہ فخریہ بیان دیا کہ ہماری حکومت نے صحیح معنوں میں علماء سے بھی زیادہ اسلام کی خدمت کی ہے۔مجلس ختم نبوت کی مجلس عمل نے بیان جاری کیا کہ اس فیصلہ سے صحیح معنوں