سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 416 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 416

416 کے قابل۔چیک کروں گا۔“ پھر اٹارنی جنرل صاحب نے فرمایا ” میں نے پڑھا نہیں چیک کر کے پڑھ کر سنادوں گا۔“ اس کے بعد اٹارنی جنرل صاحب نے یہ جملہ فرمایا:۔66 خوبصورت عورت ہے۔“ اب یہ عجیب صورت حال تھی کہ وہ حوالہ پڑھنے کی کوشش فرمارہے تھے اور علماء کی ایک ٹیم اس کارِ خیر میں ان کی اعانت کر رہی تھی اور ” خوبصورت عورت کے الفاظ پر ہی سوئی اٹک گئی تھی۔اگلی عبارت برآمد ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔چنانچہ حضور نے فرمایا: 66 ہاں ہاں خوبصورت عورت ہے۔“ یعنی یہ کہ اب آگے بھی پڑھو۔لیکن یہ حوصلہ افزائی بھی کارآمد ثابت نہ ہوئی اور بجائے حوالہ پڑھنے کے اٹارنی جنرل صاحب نے الٹا حضور سے دریافت فرمایا: ” آپ کے علم میں یہ چیز نہیں ہے؟“ اب یہ عجیب هونق حرکت تھی۔سوال اٹارنی جنرل صاحب کر رہے تھے اور حوالہ دینا ان کا کام تھا اور وہ الٹا حضور سے پوچھ رہے تھے کہ آپ کے علم میں یہ چیز ہے کہ نہیں۔اس پر حضور نے فرمایا۔” نہ ہمارے علم میں کوئی چیز ہے ، نہ ہمارے بزرگوں کے علم میں ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ کس نے یہ حوالہ بنایا ہے۔“ وو اس کے بعد لکھا ہے کہ کچھ دیر وقفہ رہا۔اور پھر اٹارنی جنرل صاحب نے فرمایا اس عرصہ میں اگر وہ مجھے مل جائے۔“ کارروائی ختم ہو گئی لیکن اٹارنی جنرل صاحب کو یہ حوالہ نہ مل سکا۔خیر اس مرحلم پر پیکر صاحب ان کی گلو خاصی کے لیے آئے اور اعلان کیا کہ اب وقفہ ہوتا ہے۔اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث وفد کے ہمراہ ہال سے تشریف لے گئے۔سوا بارہ بجے اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔ابھی جماعت کا وفد ہال میں نہیں آیا تھا۔سب سے پہلے تو سپیکر صاحب نے ارشاد فرمایا کہ دروازہ بند کر دیں۔سب سے پہلے تو مولوی شاہ احمد نورانی صاحب بولے کہ پہلے ان سے ( یعنی جماعت کے وفد سے ) معین جواب لیا جائے۔اس کے