سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 1 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 1

1 بدالله الحالي اہم جلد دوئم کے آخر پر ذکر چکے ہیں کہ تمام عالمگیر جماعت احمدیہ نے حضرت خلیفة اصبح الثالث کے دست مبارک پر بیعت کی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کی خوف کی حالت امن سے تبدیل کر دی گئی۔اب خلافت ثالثہ کا بابرکت دور شروع ہورہا تھا اور دنیا ایک بار پھر یہ نظارہ دیکھ رہی تھی کہ اللہ تعالیٰ کس طرح اپنے دین کو تمنت عطا کرتا ہے۔خلافت ثالثہ کے آغاز ہی میں تحریک جدید کے دفتر سوئم کا آغاز کیا گیا۔ہم اس ذکر کے ساتھ ہی اس جلد کا آغاز کرتے ہیں۔تحریک جدید دفتر سوئم کا اجراء جیسا کہ حصہ اول میں یہ ذکر آچکا ہے ، حضرت مصلح موعودؓ نے ۱۹۳۴ء میں تحریک جدید کا آغاز فرمایا تھا۔جب اس تحریک کا اعلان کیا گیا تھا اس وقت یہ ظاہر ہوتا تھا کہ یہ تحریک محدود سالوں کے لئے کی جارہی ہے۔گو کہ وقت کے ساتھ حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی مدت میں اضافہ کا اعلان فرمایا تھا۔پہلے یہ تحریک تین سال کے لئے کی گئی تھی۔پھر اس کو دس سال کے لئے بڑھا دیا گیا۔اور جب یہ دس سال ختم ہوئے تو حضور نے اس بابت اعلان فرمایا کہ اب جو اس تحریک میں حصہ لینا وو چاہیں گے اس کی صورت کیا ہو گی۔چنانچہ ۱۹ مئی ۱۹۴۴ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے فرمایا:۔۔۔۔ان لوگوں کے لئے جن کے دلوں میں آئندہ اس میں شامل ہونے کی خواہش پیدا ہو۔ایک سکیم کا فیصلہ کیا ہے اور آج میں اس کا اعلان کرتا ہوں تا وہ لوگ جو اب تک شامل نہیں ہو سکے۔اگر اب ان کے دل میں شوق پیدا ہو تو وہ اس میں حصہ لے سکیں۔شروع زمانہ میں یہ ایک اکٹھا کام تھا۔اس لئے ایک وقت مقرر کر دیا جاتا تھا کہ جو لوگ اس میں شامل ہونا چاہیں وہ فلاں وقت سے فلاں وقت تک وعدے کر سکتے ہیں۔لیکن اب سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص انفرادی طور اس میں حصہ لینا چاہے تو کس طرح لے سکتا ہے۔اس میں