سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 703 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 703

703 غریب اور امیر احمدی کے حقوق کا خیال رکھوں گا اور قرآن شریف اور حدیث کے علوم کی ترویج کے لیے جماعت کے مردوں اور عورتوں میں ذاتی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی کوشاں رہوں گا۔“ یہ عہد دہرانے کے بعد حضرت خلیلہ احسن الطائف نے مجلس انتخاب کے مہران سے خطاب فرمایا۔اس خطاب میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے دہرائے جانے والے عہد کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا میں بڑا ہی کم علم ہوں ، نا اہل ہوں، مجھ میں کوئی طاقت نہیں، کوئی علم نہیں۔جب میرا نام تجویز کیا گیا تو میں لرز اُٹھا اور میں نے دل میں کہا کہ میری کیا حیثیت ہے۔پھر ساتھ ہی مجھے یہ بھی خیال آیا کہ ہمارے پیارے امام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں اپنی بہت سی نعمتوں اور برکتوں سے نوازا تھا فرمایا ہے کرم خا کی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں جب ہمارے پیارے امام نے ان الفاظ میں اپنے خدا کو مخاطب فرمایا ہے اور اس کے حضور اپنے آپ کو کرم خاکی“ قرار دیا ہے تو میں تو اس اپنے آپ کو کرم خا کی“ کہنے والے سے کوئی بھی نسبت نہیں رکھتا۔لیکن ساتھ ہی مجھے خیال آیا کہ میں بے شک ناچیز ہوں اور ایک بے قیمت مٹی کی حیثیت رکھتا ہوں لیکن اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو وہ مٹی کو بھی نور بخش سکتا ہے اور اس مٹی میں بھی وہ طاقتیں اور قوتیں بھر سکتا ہے جو کسی کے خیال میں بھی نہیں آسکتیں۔وہ اس مٹی میں ایسی چمک دمک پیدا کر سکتا ہے جو سونے اور ہیروں میں نہ ہو۔غرضیکہ میرے پاس ایسے الفاظ نہیں جس سے میں اپنی کمزوریوں کو بیان کرسکوں۔اس لئے آپ دعاؤں سے میری مدد کریں۔جہاں تک ہو سکے گا میں آپ میں سے ہر ایک کی بھلائی کی کوشش کروں گا۔اختلاف تو ہم بھائیوں میں بھی ہوسکتا ہے۔لیکن اختلاف کو انشقاق اور تفرقہ اور جماعت میں انتشار کا موجب نہیں بنانا چاہئیے۔