سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 58 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 58

58 اس پس منظر میں جب کہ مشہور مبصرین، اخبارات اور چرچل جیسے ذہین سیاستدان اس حملے کی وجوہات کو ایک معمہ قرار دے رہے تھے اور اس بات کا اظہار بھی کر رہے تھے کہ اغلباً سوویت یونین نے یہ حملہ اپنے دفاع کے لئے اور پورے پولینڈ کو سوویت یونین کے تسلط سے بچانے کے لئے کیا ہے، ۲۱ ستمبر کو حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے الفضل میں ایک مضمون کے ذریعہ اس صورتِ حال کا تجزیہ شائع فرمایا۔اور یہ ایک صاف اور واضح تجزیہ تھا۔اس نظریے کا ذکر فرماتے ہوئے کہ سوویت یونین نے یہ حملہ اس لئے کیا ہے کہ کہیں پورا پولینڈ جرمنی کے قبضے میں چلا جائے گا اور اس طرح جرمنی سوویت یونین کے لئے خطرہ بن جائے گا، حضور نے فرمایا میرے نزدیک یہ رائے درست نہیں ہے اور مدبرین انگلستان جتنی جلدی اس رائے کو ترک کر دیں، اتنا ہی ان کے لئے سیاسی طور پر مفید ہو گا۔آپ نے تحریر فرمایا کہ روس جب اتحادیوں سے مذاکرات کر رہا تھا اس کی نیت صاف نہیں تھی اور اس کی غرض صرف برطانوی سکیم کو معلوم کرنے کی تھی۔اصل میں روس اور جرمنی میں خفیہ معاہدہ ہو چکا تھا کہ جرمنی پولینڈ پر حملہ کرے گا تو اگر مغربی اقوام دخل نہ دیں تو فبہا ، اور اگر وہ دخل دیں تو بغیر دوسری اقوام سے اعلانِ جنگ کئے روس اپنی افواج پولینڈ میں داخل کر دے گا اور اسے حسب معاہدہ تقسیم کر دیا جائے گا۔(۳۵) اُس وقت تو حقائق دنیا کی نگاہوں سے اوجھل تھے مگر جنگ کے ختم ہونے کے بعد جب جرمنی کے خفیہ کا غذات منظر عام پر آگئے تو ان دستاویزات سے معلوم ہوا کہ جب اگست کے آخر میں روس اور جرمنی کے درمیان عدم جارحیت کا معاہدہ ہوا تھا تو اس کی کچھ خفیہ شقیں بھی تھیں، جن کو باہمی مرضی سے اس وقت خفیہ رکھا گیا تھا۔ان میں سے دوسری شق کی رو سے یہ اسی وقت طے ہو گیا تھا کہ سوویت یونین اور جرمنی ، پولینڈ کے ملک کو بانٹ لیں گے اور موٹے طور پر تین دریا, Narew Vistula اور San ، پولینڈ میں جرمنی اور روس کے دائرہ اثر کی سرحد بنا ئیں گے۔اور اس طرح پولینڈ کو آپس میں تقسیم کر لیا جائے گا۔حقیقت یہ تھی کہ اس واقعہ سے کچھ ماہ قبل پولینڈ کے مسئلے پر سوویت یونین اور جرمنی کی حکومتوں کے درمیان بات چیت ہورہی تھی اور سوویت یونین ساتھ کے ساتھ اتحادیوں سے بھی رابطہ رکھے ہوئے تھا۔اس وقت روسی سفارتکار Astakhov برلن میں جرمن وزیر خارجہ Ribbentrop سے مذاکرات کرتے تھے۔اور ماسکو میں جرمن سفیر سوویت وزیر