سلسلہ احمدیہ — Page 635
635 فرائض ادا کرنے شروع کئے۔(۲۵،۲۴) ۱۹۴۷ء سے ۱۹۶۴ء تک مکرم نسیم سیفی صاحب امیر جماعت نائیجیر یا ر ہے اور اس دوران بہت سے مقامات پر لوگوں نے احمدیت قبول کی اور یہاں پر جماعتیں قائم ہوئیں۔جہاں پر جماعت قائم ہوتی بالعموم اس جگہ کے گرد و پیش میں احمدیت کے نفوذ کا کام تیز ہو جاتا۔ہم ان میں سے کچھ مقامات کا اختصار سے ذکر کریں گے۔اگبیڈے (Agbede) میں ایک نو جوان مکرم مرتضی حبیب کے ذریعہ جماعت کا قیام عمل میں آیا۔آپ نے دو سال لیگوس میں قیام کر کے مکرم فضل الرحمن حکیم صاحب سے دینی علم حاصل کیا۔اور اس دوران بیعت بھی کر لی۔آپ نے ۱۹۴۷ء میں اگبیڈے پہنچ کر تبلیغ شروع کی۔جب کچھ لوگوں نے احمدیت قبول کی تو مخالفت تیز ہو گئی۔ایک روز شر پسندوں نے احمدیوں کے محلہ پر حملہ کیا اور پھر ایک بار پھر حملہ کر کے انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔لیکن جس دن حملہ ہونا تھا اسی دن اگبیڑے کے چیف امام کے گھر کو آگ لگ گئی اور دوسرے گھر بھی اس کی لپیٹ میں آگئے۔اور اس طرح یہ حملہ شروع ہی نہ ہو سکا۔پھر اگبیڑے کے قریب جاگے (Jagbe) میں بھی احمدیت کا پودا لگا اور پروان چڑھنے لگا۔آڈو رکیتی (Ado ekite) کا قصبہ اونڈ و ( Ondo) سٹیٹ میں ہے۔یہاں کے معلم عبد الجامی جمال ن حکیم صاحب نے اپنے پاس رکھ کر بطور مبلغ تیار کیا اور جنوری ۱۹۴۸ء میں آپ کو اونڈو میں مبلغ مقرر کیا گیا اور ان کی تبلیغ کے ذریعہ وہاں پر جماعت قائم ہوئی۔اس کے بعد اسی سٹیٹ میں Iluomoob-ekiti کے گاؤں میں بھی جماعت قائم ہوئی۔اویوسٹیسٹ میں ایوو (Iwo) کے مقام پر احمدیت مکرم آجیات ثانی کے ذریعہ قائم ہوئی۔آپ نے دورانِ ملازمت احمدیت قبول کی تھی ، اور ریٹائر ہونے کے بعد آپ نے احمدیت کی تبلیغ شروع کی۔Owode کا گاؤں Ogun سٹیسٹ میں ہے یہاں الارو کے ایک احمدی مکرم عبد الرحمن کو مپیائی (Ikumapayi) کی تبلیغ سے احمدیت کا پودا لگا۔لیگوس سٹیٹ میں اگیلگے (Agege) کی جماعت الحاج اڈالیمو (Adalemo) کے ذریعہ ۱۹۵۰ء میں قائم ہوئی۔اوگن سٹیٹ کے صدر مقام Abeokuta میں ۱۹۵۲ء میں باقاعدہ جماعت کا قیام عمل میں آیا اسی طرح اس عرصہ میں آؤچی (lvibio ،(Auchi Khua،ایپوکیا(Ayetro-egbado،(Ipokia اور اویو(Oyo) میں بھی جماعتیں قائم