سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 438 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 438

438 شائع کیا گیا تھا۔اس لئے یہی ممکن ہے کہ شیخ عبداللہ صالح صاحب نے جماعت کے ترجمہ سے نقل کی ہے۔دلچسپ بات یہ کہ مودودی صاحب اور ان کے ہم نوا بھی عالمی سطح پر خدمت قرآن کا دعویٰ کرتے ہیں۔جب ان کے مداح عالمی سطح پر ان کے بڑے بڑے کارناموں کا ذکر کرتے ہیں تو ان میں شیخ عبداللہ صالح کے ترجمہ قرآن کا ذکر ضرور کرتے ہیں۔اور یہ حقیقت ظاہر و باہر ہے کہ اس ترجمہ کا اکثر حصہ اس ترجمہ کی نقل ہے جو جماعت احمدیہ نے شائع کیا تھا۔چنانچہ خلیل احمد الحامدی صاحب اپنی کتاب ' تحریک اسلامی کے عالمی اثرات کے صفحہ ۱۹۴ء پر لکھتے ہیں۔اسلامک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سب سے زیادہ عظیم الشان کام جو سر انجام دیا گیا ہے، وہ سواحیلی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ ہے ، یہ سواحیلی زبان کا پہلا قابل اعتماد ترجمہ ہے۔اس سے پہلے قادیانیوں اور مستشرقین کے تراجم رائج ہیں۔یہ ترجمہ ایک لاکھ کے قریب تقسیم ہو چکا ہے اور ابھی تک یہ کارِ خیر جاری ہے۔“ یہ تھا مودودی صاحب کا عالمی کارنامہ یعنی احمدیوں کا کیا ہوا ترجمہ تو نا قابل اعتبار تھا ،اس لئے انہوں نے احمدیوں کے کئے ہوئے ترجمہ کو ایک اور نام سے شائع کر کے قابلِ اعتبار کا نام دے دیا۔اس طرح اس ترجمہ کی اشاعت سے مشرقی افریقہ میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔(1) الفضل، ۸ خاء، ۱۳۱۹ هش ص ۵ (۲) کیفیات زندگی ، مصنفہ مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ،ص۸۳ (۳) الفضل ۱۲۷ اکتوبر ۱۹۶۴ء ص ۳ (۴) الفضل ،۲۶ اگست ۱۹۶۲ء ص۳ (۵) الفضل ۱۵ دسمبر ۱۹۵۰ء ص ۵ (۲) کیفیات زندگی ، مصنفہ مکرم شیخ مبارک احمد صاحب ، ص ۱۱۱۱۱۰