سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 239 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 239

239 کے حساب سے خریدنا چاہتی تھیں۔یہ اعتراض بھی کیا گیا ہے کہ جب ضلع وار آباد کاری کی تجویز کو منظور نہیں کیا گیا تو جماعت احمدیہ کو یہ موقع کیوں دیا گیا ہے کہ ایک مخصوص علاقے میں اپنی کالونی بنائے۔یہ رپورٹ گمراہ کن اور اصلیت سے دور ہے۔جس زمین کے متعلق یہ اعتراض کیا گیا ہے وہ بنجر ہے اور عرصہ سے اسے زراعت کے ناقابل سمجھا گیا ہے۔اسے جماعت احمد یہ کے ہاتھ فروخت کرنے سے پہلے حکومت نے اس کا اشتہار اخبارات میں دے دیا تھا۔اور پورے ایک مہینہ کسی شخص نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔جہاں تک قیمت کا تعلق ہے حکومت کو آج تک پندرہ سو روپے فی ایکڑ اس زمین کی قیمت کسی فرد یا کسی جماعت کی طرف سے پیش نہیں کی گئی۔۔۔جماعت احمد یہ اس علاقے میں ایک نئی بستی آباد کرنا چاہتی ہے جس میں قادیان کے اجڑے ہوئے لوگ آباد ہوں گے۔(۱۳) نئے مرکز کی منصوبہ بندی: اس اعلان کے جواب میں پندرہ لاکھ تو در کنار کسی کو پندرہ ہزار کی پیشکش کرنے کی توفیق بھی نہ ہوئی۔حقیقت یہ تھی کہ اس کلر والی زمین کو تو کوئی مفت لے کر بھی آباد کرنے کو تیار نہیں تھا۔ابھی جماعت کو زمین کا قبضہ بھی نہیں ملا تھا کہ حضور کے حکم کے تحت نئے مرکز کو آباد کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ نئے مرکز کو آباد کرنے اور بنیادی ضروریات کو مہیا کرنے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے جو جائزہ لے کہ مرکزی دفاتر اور ادارے کہاں پر بنائے جائیں گے۔پانی لگانے اور ٹیوب ویل لگانے کا کام فوراً شروع کیا جائے ہمٹی کے تیل کا کوٹہ منظور کرایا جائے ،سال کی ضروریات کے لئے پانچ چھ ہزار من غلہ جمع کیا جائے ، ربوہ سے قریب احمد نگر میں دودھ کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بھینسیں خرید کر رکھی جائیں، پانی کا انتظام ہونے پر پھلدار اور دیگر درخت لگانے کی منصوبہ بندی کی جائے ،شہر بنانے کے لئے فوراً وہاں پر کچھ آبادی کی ضرورت ہوگی غور کیا جائے یہ آبادی کس طرح ہو گی۔حضور نے فرمایا کہ سب سے پہلے مسجد کی بنیاد