سلسلہ احمدیہ — Page 428
۴۲۸ چڑھانے کی غرض سے لئے جارہے تھے اور مسیح کے چند گنتی کے حواری سہم کر اور خوف کھا کر ادھر ادھر چھپتے پھرتے تھے اگر موسوی مسیح کے اس پیج نے وہ درخت پیدا کیا ہے جو آج مسیحی اقوام کے عالمگیر اقبال کی صورت میں آ رہا ہے تو ہمارا مسیح تو محمدی مسیح ہے جو چمنستان احمد کا گل سرسید ہے پس۔قیاس کن زگلستان من بهار مرا -