سلسلہ احمدیہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page iv of 457

سلسلہ احمدیہ — Page iv

اس رسالہ کی تیاری میں مجھے مکرمی ملک محمد عبد اللہ صاحب مولوی فاضل نے حوالوں وغیرہ کی تلاش میں اور کاپیوں اور پروفوں کے دیکھنے میں بہت مدددی ہے۔اسی طرح مولوی نعمت اللہ صاحب نگران بکڈپو تالیف و اشاعت قادیان نے رسالہ کی طباعت میں محنت اور توجہ سے کام کیا ہے اور سید محمد باقر صاحب کا تب رسالہ ہذا نے بھی آخری کا پہیاں دن رات لگا کر لکھی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان ہرسہ اصحاب کو جزائے خیر دے اور اس رسالہ کو قبولیت کا شرف عطا فرمائے کہ یہی مؤلّف کی واحد خواہش اور آرزو ہے۔خاکسار مرزا بشیر احمد قادیان ۲۰ / دسمبر ۱۹۳۹ء