سلسلہ احمدیہ — Page 345
۳۴۵ ”خدا نے یہی ارادہ کیا ہے کہ جو مسلمانوں میں سے مجھ سے علیحدہ رہے گا وہ کاٹا جائے گا بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ لے خلافت ثانیہ میں واقعات کا غیر معمولی ہجوم :۔اب ہم جماعت احمدیہ کے اندرونی اختلافات کی دلدل سے نکل کر جماعت کی تاریخ کے اس حصہ میں داخل ہورہے ہیں جہاں سے ہماری تاریخ منکرین خلافت سے علیحدہ وممتاز ہو کر اپنے مستقل رستہ پر گامزن ہوتی ہے۔اس کے بعد ہمارا راستہ بالکل صاف اور سیدھا ہے جس میں جماعت احمدیہ کی متحدہ آواز میں کوئی اختلافی راگنی سنائی نہیں دیتی۔اور خدا کے برگزیدہ مسیح کی ساری فوج اپنی ساری طاقت کے ساتھ ایک ہی نقطہ پر جمع نظر آتی ہے۔مگر قبل اس کے کہ ہم کی تاریخ کے اس حصہ میں داخل ہوں ہم یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ چونکہ اب خدا کے فضل سے جماعت احمد یہ کافی ترقی کر چکی تھی اور نہ صرف اس کی تعداد میں اضافہ ہو چکا تھا بلکہ اس کا کام بھی گونا گوں شعبوں میں تقسیم ہو کر بہت وسعت اختیار کر چکا تھا اور وہ اپنے اندرونی اختلافات کے داغ سے بھی پاک ہو چکی تھی اس لئے جماعت احمدیہ کی تاریخ کے اس حصہ میں واقعات کا اس قدر ہجوم ہے کہ ہمارے لئے یہ ناممکن ہے کہ اس مختصر رسالہ میں سارے واقعات کو درج کر سکیں۔پس اب ہمیں لازماً زیادہ اختصار اور انتخاب سے کام لینا پڑے گا۔علاوہ ازیں چونکہ اس رسالہ کی اصل غرض و غایت خلفاء احمدیہ کی سیرت و سوانح بیان کرنا نہیں بلکہ کی تاریخ اور ترقی کو ضبط میں لانا اصل مقصد ہے اس لئے ہم اس بناء پر بھی صرف ایسے اہم واقعات تک اپنے آپ کو محدود رکھیں گے جن کا کی ترقی اور توسیع کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔اور پھر یہ بات بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ اس کتاب کا حجم خاکسار مولف رسالہ ہذا کے ابتدائی اندازے سے اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اب سوائے اس کے کہ غیر معمولی اختصار کے ساتھ ایک طائرانہ نظر ڈالتے ہوئے آگے بڑھا جائے اور کوئی چارہ نہیں۔مگر ہم یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ سلسلہ کی تاریخ کا ی زمانہ جو خلافت ثانیہ سے تعلق رکھتا ہے ہماری تاریخ کا ایک ایسا سنہری زمانہ ہے کہ یقیناً وہ شخص بہت ے اشتہار مورخہ ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء۔مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۱۰۴ جدید ایڈیشن