سلسلہ احمدیہ — Page 212
۲۱۲ رحمت تھا دنیا کے لئے جس کی طرف وہ مبعوث کیا گیا۔وہ رحمت تھا اپنے اہل وعیال کے لئے اور رحمت تھا اپنے خاندان کے لئے۔وہ رحمت تھا اپنے دوستوں کے لئے اور رحمت تھا اپنے دشمنوں کے لئے۔اس نے رحمت کے پیج کو چاروں طرف بکھیرا۔او پر بھی اور نیچے بھی۔آگے بھی اور پیچھے بھی۔دائیں بھی اور بائیں بھی۔مگر بد قسمت ہے وہ جس پر یہ پیج تو آ کر گر اگر اس نے ایک بنجر زمین کی طرح اسے قبول کرنے اور اگانے سے انکار کر دیا۔حضرت مسیح موعود کے اخلاق و عادات کا مضمون تو نہایت وسیع ہے مگر اس مختصر رسالہ میں اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں پس اسی مختصر نوٹ پر اکتفا کرتے ہوئے ہم اصل مضمون کی طرف لوٹتے ہیں اور وما التوفيق الا بالله –