صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 44 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 44

یعنی الأسماء الحسنى آخرین میں بتائی گئی۔جس کے متعلق آپ نے فرمایا: لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله رجل اور جال من فارس۔(بخاری کتاب التفسیر تفسیر سوره جمعه) ۴۴ حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر آپ نے فرمایا جب ایمان ثریا پر اٹھ جائے گا رجل من فارس اسے اتار لائے گا۔یہ رجل من فارس حضرت مسیح موعود ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمانیت کی ایک تجلی ہے جو ظاہر ہوئی۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: مبارک وہ جو اب ایمان لایا صحابہ سے ملا جو مجھ کو پایا وہی مے ان کو ساقی نے پلا دی فسبحان الذي اخزى العادى آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: ”مبارک وہ جس نے مجھے پہچانا۔میں خدا کی سب راہوں میں سے آخری راہ ہوں۔اور میں اس کے سب نوروں میں سے آخری نور ہوں۔بدقسمت ہے وہ جو مجھے چھوڑ تا ہے کیونکہ میرے بغیر سب تاریکی ہے۔“ ۳۴_ اَلْمَثَانِ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۷۷) بہت ہی احسان کرنے والا یہ انسانیت پر ایک عظیم احسان ہے کہ اس نے اپنی معرفت حاصل کرنے کے لئے سلسلہ انبیاء جاری کیا۔فرمایا: لَقَدْ مَنَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ