صفات باری تعالیٰ — Page 125
عباد الرحمان کی خصوصیات حقیقی مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے باقی مسلمان محفوظ رہیں ( مسند احمد بن حنبل جلد اول صفحه ۲۳۰) حجتہ الوداع کے موقع پر رسول کریم صلی ال پیہم نے فرمایا کہ لوگو ! تم پر مسلمانوں کی جان، مال ، عزت اسی طرح حرام ہے جس طرح آج کے دن آج کے مہینہ کی اور کعبتہ اللہ کی حرمت ہے۔چنانچہ انصار اور مہاجرین کا باہمی مواخات اس کی قابل قدر مثال ہے۔(مسلم کتاب الحج باب حجة النبى صلى الله علیه وسلم) عباد الرحمن کی آٹھویں خصوصیت وَلَا يَزْنُونَ میں بتایا ہے کہ وہ کسی سے ناجائز تعلقات قائم کر کے زنا جیسی قبیح بدکاری کے مرتکب نہیں ہوتے جہاں وہ خدا کے علاوہ کسی اور معبود کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے اسی طرح جسمانی طور پر بھی پاکباز ہوتے ہیں۔" ( اسلام نے ) انسان کو پاک دامن رہنے کیلئے پانچ علاج بھی بتلا دیئے ہیں۔یعنی یہ کہ اپنی آنکھوں کو نامحرم پر نظر ڈالنے سے بچانا کانوں کو نامحرموں کی آواز سننے سے بچانا۔نامحرموں کے قصے نہ سننا اور دوسری تمام تقریبوں سے جن میں اس بد فعل کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اپنے تئیں بچانا ، اگر نکاح نہ ہو تو روزہ رکھنا وغیرہ۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہماری آنکھیں اور دل اور ہمارے خطرات سب پاک رہیں اس لئے اس نے یہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم فرمائی۔اس میں کیا شک ہے کہ بے قیدی ٹھوکر کا موجب ہو جاتی ہے۔اگر ہم ایک بھوکے کتے کے آگے نرم نرم روٹیاں رکھ دیں اور پھر امید رکھیں کہ اس کتے کے دل میں خیال تک ان روٹیوں کا نہ آوے تو ہم اپنے اس خیال میں غلطی پر ہیں۔۔۔۔۔ہر ایک پرہیز گار جو اپنے دل کو پاک رکھنا چاہتا ہے اس کو نہیں چاہیے کہ حیوانوں کی طرح جس طرح چاہے بے محابہ نظر آتھا کر دیکھ لیا کرے ۲۵