صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 95 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 95

صفات باری تعالى يعنى الأسماء الحسنى ایک جگہ جامع للمنافقین بھی آیا ہے۔یعنی جزاء سزاء سے کوئی بچ نہیں سکتا۔وہ اس بات پر قادر ہے کہ تمام مخلوقات کو جمع کر کے لائے اور اپنی مالکانہ تیجی دکھائے۔۱۴۴ - الْجَلِيلُ بزرگ ، قہری نشان ظاہر کرنے والا۔انبیاء کی صداقت کے ثابت کرنے کے لئے اور اپنی ہستی کو منوانے کے لئے ہر زمانہ میں اس کی جلالت شان ظاہر ہوتی رہتی ہے۔۱۴۵ - اَلْعَدُل فیصلہ میں ظلم نہ کرنے والا۔یہ صفت مالکیت کے تحت آتی ہے۔مالکیت کی شان یہ ہے کہ چاہے تو اپنے پاس سے بڑھ چڑھ کر انعام واکرام کرے اور عدل یہ ہے کہ سزا اتنی ہی دے جتنی کا سزاوار ہے یا جو اصلاح کے لئے کافی ہے اس میں ظلم کا شائبہ تک نہ ہو۔۹۵ ۱۴۶ - الْأَوَّلُ هُوَ الْأَوَّلُ لَيْسَ قَبْلَهُ شَيْ - (اللُّغَةُ) یعنی تمام موجودات و مخلوقات کو دیکھو تو خدا تعالیٰ کی ذات بابرکات اس سے پہلے موجود ہے۔خدا تعالیٰ سے پہلے کوئی نہیں ہے۔۱۴۷ - الْآخِرُ هُوَ الْآخِرِ لَيْسَ بَعْدَهُ شَيْءٍ - (اللُّغَةُ) یعنی ہر شے کے فنا اور زوال کے بعد اسی کی ذات پاک موجود رہے گی۔۱۳۸ - الظَّاهِرُ هُوَ الظَّاهِرُ لَيْسَ فَوْقَهُ شَيْءٍ- (اللُّغَةُ) یعنی ہر چیز سے اوپر اور غالب وہی ہے اس کے اوپر کوئی شے غالب نہیں اور وہی ظاہر